اتوار, 24 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

سڈنی: آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میزبانی کیلیے رشوت دینے کے الزامات پر برہمی ظاہر کی ہے، فیفا تحقیقاتی رپورٹ میں آسٹریلیا پر2022 ورلڈ کپ کیلیے ووٹس خریدنے کی کوشش اور پھر اسے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 فٹبال فیڈریشن آسٹریلیا کے چیئرمین فرینک لووے نے فیفا کی اس رپورٹ پر سخت ردعمل ظاہر کیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے2022 ورلڈ کپ بڈنگ کے دوران ووٹس کیلیے مبینہ طور پر رشوت کی پیشکش کی تھی، فیڈریشن کا اسرار ہے کہ اس نے بڈنگ کی مہم میں شفاف طریقے سے حصہ لیا۔ آسٹریلوی فٹبال باڈی نے فیفا کی ایتھکس کمیٹی کی جانب سے ناکام بڈ کیلیے غیر موزوں اقدامات کے تاثر کو غلط قرار کر دیا-

 وفاقی حکومت اور دیگر خودمختار اداروں نے اس کی نگرانی کی ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی بڈ سے متعلق تمام اداروں کو بتا دیا تھا کہ ہم ایک شفاف مہم چلائیں گے جس کا ہر موقع پر اظہار کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ افریقہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص 40 ملین ڈالر کی رقم کو آسٹریلیا نے بڈ اور فیفا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان سے تعلقات بہتر بنانے کیلیے استعمال کیا۔

ایمزٹی وی:(ملتان) ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں جی ٹی سی کے طالب علموں نے مبینہ طور پر چائے مفت نہ دینے پر  ہوٹل کے مالک محمد نعیم کو  بہانے سے بلا کر پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی۔  امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے محمد نعیم کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور اس کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں  تاہم  متاثرہ شخص کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

محمد نعیم کا کہنا ہے کہ جی ٹی سی کالج کے طالب علم  معاویہ اور معین مفت چائے کا مطالبہ کرتے تھے لیکن میں نے انہیں  انکار کر دیا تھا جس پر انہیں غصہ تھا، دونوں طالب علم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا آئے اور مجھے اٹھا کر  لے گئے  اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3 طالب علموں  کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستانی نژاد ایان قریشی کے والد عاصم قریشی بھی آئی ٹی کنسلٹنٹ ہیں اور وہ اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ 2009 میں پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔ ایان 3 سال کی عمر میں کمپیوٹر سے اس وقت متعارف ہوا تھا جب اس کے والد نے اسے اپنا پرانا کمپیوٹر کھیلنے کے لئے دیا تاکہ وہ عصر حاضر کی اس جدید ترین ایجاد کو سمجھ سکے۔ کمپیوٹر سے متعلق ایان کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے عاصم نے اپنے بچے کو زیادہ سے زیادہ معلومات دینی شروع کیں اور آئندہ 2 برس میں ایان مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان میں شرکت کے قابل ہوگیا۔ 5 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے دنیا کا کم عمر ترین کمپیوٹر پروفیشنل بن گیا۔۔ مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان سے متعلق ایان کا کہنا ہے کہ امتحان کے دوران اسے سوالات کے مختلف جوابات میں سے ایک منتخب کرنا تھا۔ اس کے علاوہ اس سے ہاٹ اسپاٹ سوالات اور کسی مسئلے کو حل کرنے سے متعلق سوالات بھی کئے گئے تھے، تاہم یہ بہت مشکل تھا لیکن اس میں اسے بہت مزا آیا۔ ایان کی خواہش ہے کہ وہ برطانیہ میں بھی امریکا کی ’’سلیکون ویلی‘‘ کی طرز پر ٹیکنالوجی حب ’’ای ٹیکنالوجیز‘‘ قائم کرے گا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مرتضیٰ جتوئی نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام ایک احتجاجی  خط لکھا ہے  جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ان کے ماتحت اداروں میں کام کرنے والے افسران وزیر اعظم کے نام پر حکم عدولی کرتے ہیں لہذایا تو انہیں حقیقی اختیارات دیئے جائیں یا پھر ان کو وزارت سے ہی فارغ کر دیا جائے۔ ان کا خط میں مزید کہناتھا کہ ایم ڈی پانی و بجلی عہدہ چھوڑ چکے ہیں مگر ابھی تک اختیارات استعمال کر رہے ہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کاپوریشنز بھی میری بات نہیں سنتے۔ مرتضیٰ جتوئی نے وزیر اعظم سے فور ی شنوائی کی درخواست کی ہے۔جبکہ انھوں نے اس خط کے ہمراہ اپنا استعفیٰ بھی ارسال کر دیا ہے۔

ایمز ٹی وی:(کراچی) کراچی کے علاقے منگھو پیر  میں رینجرز نے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر رہی ہے جس میں متعدد افراد کے گرفتار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ منگھو پیر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں خواتین سرچر  سمیت 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ رینجرز نے گرفتار کئے گئے افراد کو خفیہ مقام پرتفتیش شروع کر دی ہے۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے قائد آباد کی سوات کالونی میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں  کالعدم تنظیم کے مقامی امیر سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جب کہ مقابلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

ایمز ٹی وی (ساہیوال) تحریک انصاف کا سونامی ساہیوال سے ٹکرانے کے لئے تیار ہے۔ جلسہ گاہ میں بھی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، اور پارٹی قیادت کے تصاویر والے ہورڈنگز سے پنڈال کو سجا یا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈیم کو جلسہ گاہ میں بدل دیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والے ہورڈنگز، پنڈال کے چاروں طرف لگا دیے گئے ہیں۔اسکے علاوہ  پارٹی پرچموں ، ٹوپیوں اور بیجز کے اسٹال جگہ جگہ موجود ہیں ۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش وخروش بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ پنڈال میں نوجوان ٹولیوں میں حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے ۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت پرامید ہے کہ ان کا جلسہ ساہیوال میں سیاسی تاریخ بدل دے گا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)انڈو نیشیا  کے مشرقی جزیرے مالوکو کے سمندر میں 7.1  شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

 انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے مالوکو میں سمندر کی تہہ میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کے باعث اٹھنے والی سونامی کی لہر نے جزیرے جیلولو کو متاثر کیا تاہم  کسی جانی اور بڑے مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ملک کے مشرقی شہروں میں محسوس کئے گئے اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔  انڈونیشیا کے میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی  تھی تاہم طوفان کے خطرات ٹلنے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔

  ۲۰۰۴ میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں سمندر کے اندر آنے والے زلزلے کے بعد بننے والے سونامی نے مختلف ممالک میں تباہی مچادی تھی جس میں 2 لاکھ ۱۵ ہزار سے زائد کے قریب لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

نائجیریا کے شمال مشرقی شہر چیبوک میں

بوکوحرام کے شدت پسندوں نے قبضہ کرلیا- اسی شہر سے اپریل میںا سکول کی 200 سے زائد طالبات کو اغوا کیا تھا۔

ریاست بورنو کے شہر چیبوک سے فرار ہونے والے شہریوں نے  بتایا کہ جمعرات کی شام کو شدت پسندوں نے حملے کر کے شہر پر قبضہ کر لیا۔

ابوبکر شیکاؤ کی سربراہی میں سرگرم تنظیم بوکوحرام اس سے پہلے چیبوک کے اطراف میں دیہاتوں پر متعدد بار حملے کی چکی ہے۔

ایک سینیٹر نے بتایا  کہ چیبوک میں عیسائی آبادی اکثریت میں ہے اور یہاں تعینات سکیورٹی فورسز کے اہلکار بوکوحرام کے حملے کے وقت فرار ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز ملک کے شمالی مشرقی علاقوں کا دفاع کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوئی ہیں

چیبوک شہر کا دفاع کرنے والے موسیٰ علی کے مطابق شدت پسندوں نے دو گروپوں میں شہر پر حملہ کیا اور ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکے کیونکہ وہ تعداد میں بہت زیادہ تھے۔

’تمام سکیورٹی اہلکار اور فوجی شدت پسندوں پر ایک بھی گولی چلائے بغیر ہمیں شہر میں تہنا چھوڑ کر بھاگ گئے۔اس کے بعد ہمارے پاس اسلحے کا جتنا بھی ذخیرہ تھا وہ ختم ہو گیا اور ہمارے پاس شہر کا دفاع کرنے کا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔‘

نائجیریا شمال مشرقی علاقوں کے شہروں اور دیہاتوں کا دفاع کرنے کا ناکام رہی ہے اور اس وجہ سے بوکوحرام اپنے زیر قبضہ علاقے میں تسلسل سے اضافہ کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ نائجیریا میں ہر آنے والے ہفتے میں بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے تاہم سیاسی قیادت کی زیادہ توجہ آئندہ سال کے انتخابات پر مرکوز ہے۔

بوکوحرام نے حالیہ ہفتوں میں نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی قصبوں اور دیہات پر قبضہ کیا ہے۔

بوکو حرام کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اس وقت آواز اٹھائی گئی تھی جب انھوں نے چیبوک شہر سے 14 اپریل کو 200 سے زیادہ طالبات کو اغوا کر لیا تھا جبکہ امریکہ، چین، برطانیہ اور فرانس ان لڑکیوں کی بازیابی میں نائجیریا کی حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، سکیورٹی، تجارت اور معیشت کے حوالے سے آج اسلام آباد میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرِاعظم نواز شریف جبکہ افغان وفد کی سربراہی صدر اشرف غنی کریں گے۔

طرفین دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے بات چیت کریں گے۔

افغان صدر اشرف غنی نے آج اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہے۔

 افغان صدر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن، اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی، نیشنل عوامی پارٹی کےسربراہ اسفندیار والی خان اور افرا سیاب خٹک، پختونخوا  نے ملاقات کی۔

افغان صدر اشرف غنی سے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بھی ملاقات کی۔

 اشرف غنی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو از سرِ نو تشکیل دینا چاہتے ہیں جو کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے نہیں کیا۔ حامد کرزئی اکثر پاکستان پر الزام عائد کرتے تھے کہ پاکستان طالبان کو روکنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کر رہا۔

افغان صدر اشرف غنی نے جمعے کو پاکستان بری فوج کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ کابل اسلام آباد کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور سرحدی انتظام میں تعاون چاہتا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے وفد کو پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

افغان صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان کی اہمیت جی ایچ کیو میں دیے گئے استقبالیے سے واضح ہوتی ہے۔ اشرف غنی کو نہ صرف جی ایچ کیو کے دورے کی دعوت دی گئی بلکہ انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا اور انھوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ایمز ٹی وی (سیالکوٹ) بھارت اپنی ازلی جارحیت پر قائم ہے آج صبح بھی بھارتی فو ج کی جانب سے چارواہ سکیٹر میں ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔ بی ایس ایف نے ماٹر گولے اور مشین گنیں استعمال کرتے ہوئے دھمالہ گاﺅں اور تلسی پور گاﺅں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم گولاباری اور فائرنگ سے لوگوں کی املاک اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے،پاکستانی فوج نے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا ،جس کے بعد بھارتی بندوقوں پر خاموشی طاری ہو گئی ۔