اتوار, 24 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکاراورفلم پروڈیوسر انیل کپور نے کہاہے کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی اداکاری سے بھارتی فلم انڈسٹری کومتاثرکیاہے فوادخان اور سونم کپور نے بھارتی فلم خوبصورت میں ان کی سوچ کے مطابق کام کیا ہے‘ انہیں دونوں فنکاروں کے کام نے متاثر کیا اور فواد کی اداکاری نے فلم میں جان ڈال دی ہے جسے دنیا بھر مِں لوگوں پسند کیا ہے جبکہ انیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اکیڈمی میں اداکاری سیکھنے والے بچوں کو پاکستانی ڈرامے دکھاتے ہیں تاکہ انھیں ڈرامہ کی تکنیکی چیزوں سے آگاہی مل سکے،وہ خود بھی پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)کشمیری عوام کے حق کے خودارادیت کے لیےلندن میں ہزاروں کشمیریوں نے شہر کے تاریخی ٹرافالگر سکوائر سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤنگ سٹریٹ تک ریلی نکالی-مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ریلی سے قبل ٹرافالگر سکوائر پر ہونے والا جلسہ اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا جب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری تقریر کرنے کے لیے آئے۔س وقت سٹیج پر بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ ریلی کے منتظم پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، برطانوی پارلیمان کے اراکین اور بہت سے کشمری رہنما بھی موجود تھے۔برطانوی ایوانِ زیریں میں کشمیر کمیٹی کے صدر اور برطانوی رکن پارلیمان اینڈریو گرفتھس نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

ایمز ٹی وی(کھیل)انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کے بعد یہ ٹیسٹ میچ میرے کیریئر کی دوسری سب سے بڑی کامیابی ہے، قومی کپتان مصباح الحق ، انھوں نے مزید کہا کہ اب ہم ابوظبی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی پوری توجہ کے ساتھ کھیلیں گے کیونکہ آب آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے سامنے شرمندا نہیں ہوسکتے، دونوں ممالک میں طویل دورانیے کا دوسرا معرکہ جمعرات سے شروع ہوگا، مصباح نے ساتھی پلیئرز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔، سری لنکا میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تھی لیکن پھر بھی ہم کامیابی حاصل نہیں کرپائے تھے، تاہم دبئی ٹیسٹ میچ میں ہم نے بیٹنگ اور بولنگ میں زبردست پرفارمنس دی ہے اور ہر کرکٹر نے اپنا کردار بھرپور طریقے سے نبھایا، انھوں نے ڈیبیو اسپنر یاسرشاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کیخلاف یہ کارکردگی بہت ہی زبردست ہے۔

یاسر شاہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں جس کا فائدہ انہیں اس ٹیسٹ میچ میں ہوا، ان میں بڑی کرکٹ کھیلنے کا ٹمپرامنٹ ہے، اسی طرح ذوالفقار بابر نے بھی اپنی کارکردگی یونس خان ٹیم میں شامل دیگر پلیئرز کیلیے رول ماڈل ہیں، وہ اپنے ڈسپلن اور انداز کے لحاظ سے منظم کرکٹر ہیں اور وہ ہر وقت نوجوان کرکٹرز کی جس طرح رہنمائی کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے، نوجوان کرکٹرز ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، دوسری جانب شکست خوردہ مائیکل کلارک نے کہاکہ پاکستان کو فتح کاکریڈٹ جاتا ہے لیکن ہم دوسرے ٹیسٹ میں بھرپور انداز میں واپس آنے کی کوشش کریں گے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے اداکار فواد خان، مائرہ خان، نوین وقار، عتیقہ اوڈھو، مہوش حیات، احسن خان، سجل علی، عمران عباس، صنم جنگ، ثروت گیلانی کے بھارتی عوام میں چرچے،بھارتی عوام پاکستانی فنکاروں سے ملنے اور آٹوگراف لینے کے لیے بے چین نظر آتی ہے۔ بھارتی اداکار ارشد وارثی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہم پاکستانی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتے ہیں‘ جن فنکاروں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ابھی یہ پاکستان کے نئے فنکار ہیں انھیں دیکھ کرحیرت میں مبتلاہو جاتا ہوں کہ اگر یہ نئے فنکار ہیں تو سینئر فنکاروں میں کتنا ٹیلنٹ ہوگا۔
انھوں نے کہا کے پاکستان کے فنکاروں سے مل کر انھیں دیکھ کر پاکستان کے کلچراور تہذیب کے بارے میں معلوم چلتا ہے‘ مجھے بھی کراچی آنے کا بہت شوق ہے جلدکوشش کرکے آونگا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایبولا کا موجودہ ٹیسٹ ایبولا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کے لیے موزوں نہیں ہے-ڈاکٹرز اب ڈی این اے سے لیس بلاٹنگ پیپر یا کاغذ کے ذریعے بیماری کا آسانی سے ٹیسٹ کر سکیں -اس ٹیسٹ میں حیاتیاتی اجزا استعمال ہوتے ہیں جس میں آر این اے کے جنیاتی اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ جیم کولنز کا کہنا تھا کہ ’جب ان اجزا میں دوبارہ پانی ملا دیا جاتا ہے تو یہ حیاتیاتی سرکٹز کاغذ کے ان چھوٹے ٹکڑوں پر ایسے کام کرتے ہیں جیسے یہ ایک زندہ خلیہ کے اندر ہوں۔‘انھوں نے کہا کہ ’یہ کاغذ کے ذریعے ٹیسٹ کرنے کا طریقۂ کار انتہائی دلچسپ ہے-جیم کولنز نے مزید کہا کہ ایبولا کا موجودہ ٹیسٹ ایبولا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کے لیے موزوں نہیں ہے-

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)برطانوی لڑکوں کے مشہور بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ نے حال ہی میں جاری کیے گئے حاب کتاب کے مطابق گذشتہ سال 49 ملین ڈالر کمائے۔اس گروپ کے اراکین 20 سالہ ہیری سٹائلز، 21 سالہ لیام پیئن، نائل ہوران اور زین ملک اور 22 سالہ لوئس ٹوملسن نے فی کس 56 لاکھ پاؤنڈ کمائے۔تاہم ان اعدادوشمار میں اس بینڈ کی امریکی آمدن شامل نہیں ہے۔اس بینڈ کے ہر ایک رکن اپنی کمپنی 1D میڈیا لیمٹڈ کے پانچ حصوں میں سے ایک کا مالک ہے جو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے۔ان کا حالیہ گانا ’سٹیل مائی گرل‘ آفیشل چارٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔اور گذشتہ ہفتے اس گروپ کا نام جریدے بینٹ کے امیر ترین افراد میں شامل کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی متوقع ہے،

اگلے ماہ کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5.50روپے،پٹرول کی قیمت میں 5.25 روپے، کیروسین آئل کی قیمت میں 5.50 روپے ،ایچ او بی سی کی قیمت میں8روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے جبکہ حتمی فیصلہ 30 اکتوبر کو ہوگا۔ یکم نومبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 روپے فی لیٹرکمی ہوسکتی ہے۔اس وقت خام تیل کی قیمت85ڈالرفی بیرل کے آس پاس ہے، جبکہ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے رکھی جائیں گی اور قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائیگا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)تیونس وہ پہلا ملک تھا جہاں سےدنیائے عرب میں چلنی والی تبدیلی کی لہر جسے عرب سپرنگ کے نام یاد کیا جاتا ہے ،
تیونس واحد ملک ہے جہاں عرب سپرنگ کے دوران آنے والی تبدیلی پائیدار ثابت ہوئی ہے۔ ان انتخابات میں سابق حکومت کا حصہ رہنے والے اشخاص بھی حصہ لینے کے اہل ہیں -سن دو ہزار گیارہ میں تیونس کے لوگوں نے صدر زین العابدین بن علی کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔ تیونس میں آنے والی تبدیلی تھوڑے ہی عرصے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مصر، لیبیا، یمن اور شام میں ایسی ہی تحریکوں نے جنم لیا۔تیونس کے آزاد الیکشن کمشن کے مطابق نئے رجسٹر ہونے والے ووٹروں میں خواتین ووٹروں کا تناسب 49 فیصد ہے۔ جنوری 2014 میں تیونس نے اپنی انتخابی اصلاحات کا اعلان کیا جن کے مطابق انتخابی عمل میں مردوں اور عورتوں کی نمائندگی میں توازن پیدا کیاگیا ہے-زیادہ امیدواروں کا دعویٰ ہے کہ انتخابی مہم کا محور ملکی معیشت ہہے اور ملک میں انقلاب آنے کی بڑی وجہ خراب معیشت تھی۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز بیجنگ میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع خطے میں تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان کے توانائی، کان کنی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر خزانہ نے بینک کی جانب سے پاکستان میں اپنی نئی شاخیں کھولنے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینک پاکستان میں چین کے توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کرسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 30 بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔اس سے پہلے گذشتہ جمعرات کو شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیاں اور خواتین کو اغوا کر لیا تھا۔حقوق انسانی کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سال 2009 سال سے اب تک بوکوحرام گروپ نے پانچ سو سے زائد لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کیا ہے۔
ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے چھ ماہ پہلے اغوا کی جانے والی دو سو لڑکیوں کے بازیابی کے لیے اختیار کیے جانے والا طریقۂ کار بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔