منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
 
 
واشنگٹن : وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی ، ملاقات میں باہمی تعلقات،افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 
نئے پاکستان میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے ، واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بڑی ملاقات آج ہوگی۔
 
شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے، اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی۔
 
وزیراعظم عمران خان اورصدرڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں دو ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات،دوطرفہ تجارت،دفاعی تعاون اورافغان امن عمل پربات کی جائے گی جبکہ وزیراعظم ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
 
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیواورایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نیٹ وزیراعظم مختلف امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے ملیں گے۔امریکی ٹی وی کوانٹرویودیں گے اورامریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کریں گے۔
 
امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے ملاقات، کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن سے ملاقات اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہیں۔
 
 
خیال رہے پاکستانی وفد میں چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اورآئی ایس آئی کے چیف بھی شریک ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کریں گے۔
 
یاد رہے واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں کہتاتھا افغانستان کاحل فوجی نہیں،آج ساری دنیا کہ رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے آپ کا کیس رکھوں گا، آپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے شرمندہ ہونے نہیں دوں گا۔
 
 
 
 
 
واشنگٹن : وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی ، ملاقات میں باہمی تعلقات،افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 
نئے پاکستان میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے ، واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بڑی ملاقات آج ہوگی۔
 
شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے، اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی۔
 
وزیراعظم عمران خان اورصدرڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں دو ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات،دوطرفہ تجارت،دفاعی تعاون اورافغان امن عمل پربات کی جائے گی جبکہ وزیراعظم ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
 
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیواورایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نیٹ وزیراعظم مختلف امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے ملیں گے۔امریکی ٹی وی کوانٹرویودیں گے اورامریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کریں گے۔
 
امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے ملاقات، کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن سے ملاقات اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہیں۔
 
 
خیال رہے پاکستانی وفد میں چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اورآئی ایس آئی کے چیف بھی شریک ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کریں گے۔
 
یاد رہے واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں کہتاتھا افغانستان کاحل فوجی نہیں،آج ساری دنیا کہ رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے آپ کا کیس رکھوں گا، آپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے شرمندہ ہونے نہیں دوں گا۔
کراچی : نیب نے سابق ٹاون ناظم بلدیہ ٹاون کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اور کہا کامران اختراور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔
 
سابق ایم کیو ایم رہنما کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے سابق ٹاون ناظم بلدیہ ٹاون کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
نیب نے میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جولائی کو صبح 11 بجے نیب دفتر ویسٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
 
نیب کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا میونسپل کمشنر آمدن اور اخراجات کے تفصیلی کاغذات کیساتھ پیش ہوں، کامران اختراور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔
 
خط میں میونسپل کمشنر سے 1 دسمبر 2005 سے کامران اختر کے عہدے پر تعینات رہنے تک کی تصدیقی تفصیلات طلب کی ہیں اور تمام ناظم، چیئرمین، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز، اور ٹی اوز ٹاون کے بجٹ ذاتی معاملات خصوصی گرانٹ اور متعلقہ فائل بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
 
میونسپل کمشنر سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل ، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کیش بک اور چیک ایشو ہونے والا رجسٹر بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب حکام کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا۔
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کیا، قابل فخر پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی، شکریہ ادا کرتے ہیں۔
 
 
امریکہ میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کرکے تاریخ رقم کردی۔ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا۔
 
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست کے قیام کا تصورپیش کیا، ایسی ریاست جہاں حکمران عوام کو جواب دہ ہوں، کرپشن سے چھٹکارا ہو ریاست غریبوں اورمحروموں پرخرچ کرے۔
 
عوامی وزیراعظم نے عوامی انداز سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا۔ریاست مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصور پیش کیا جہاں حکمران عوام کو جواب دہ ہوں،کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا اور ریاست امیروں سے لے کر غریبوں اور محروموں پر خرچ کرے۔
 
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، عمران خان نےعزم وجدوجہد سے مخالفین اورناقدین کوغلط ثابت کیا، امریکا میں سب سے بڑے اوورسیزاجتماع سے خطاب مقبولیت کا ثبوت ہے۔
 
عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔انہوں نے اپنی جدوجہد اور اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا ۔امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے اوورسیز اجتماع سے خطاب ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
 
 
پاکستان بہت جلد ایک عظیم ملک بنے گا، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم
 
واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، انشااللہ بہت پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔
 
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔
 
 
 
واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔
 
واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، انشااللہ بہت پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم نظام ٹھیک کرکے نچلے طبقے کو اوپر آنے کا موقع دیں گے، ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان میں تانبے کے ذخائر چار پانچ بڑے ملکوں کے برابر ہیں، اندازہ ہے کہ ریکوڈک میں دو سو ارب کا سونے تانبے کے ذخائر ہیں۔
 
واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں کہتا تھا افغانستان کا حل فوجی نہیں، آج ساری دنیا کہ رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے آپ کا کیس رکھوں گا، عمران خان آپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے شرمندہ ہونے نہیں دے گا۔
 
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو آمریت نے لیڈر بنایا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاغذ کے پرچے پر لیڈر بن گئے، ولی خان اور مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی سیاست میں آگئے، جبکہ شہباز شریف نواز شریف کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنے۔
 
اس موقع پر عمران خان نے کرکٹ ٹیم کو بھی ٹھیک کرنے کا اعلان کر دیا، بولے ورلڈ کپ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کروں گا، واشنگٹن کے کیپٹل ون ارینا میں خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا اس ورلڈ کپ میں مایوسی ہوئی اگلے ورلڈ کپ میں پروفیشنل ٹیم لے کر آئیں گے۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک کے سارے معاملے کے پیچھے کرپشن تھی، بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نہیں آتیں، بڑی بڑی کمپنیوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نہیں آتے، پاکستان میں سعودی عرب سے زیادہ بجلی کوئلے سے بناسکتے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم کرکے پاکستان کو اٹھاکر دکھائیں گے، ایک دن باہر سے دنیا پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئے گی، مدینہ کی ریاست جدید اصولوں پر بنی تھی، رسول اللہ ﷺ کی شریعت مدینہ کی ریاست تھی، مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، جہاں عدل کانظام تھا۔
 
عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں کمزور کے لیے رحم تھا، یتیموں اور بیواؤں کیلئے وظیفے رکھے گئے، مدینہ کی ریاست میں پیسے والوں سے ٹیکس لیا گیا اور غریبوں پر خرچ ہوا، پیسے والوں سے ٹیکس لینا پہلی بار مدینہ کی ریاست میں ہوا، وہاں خواتین کو بھی حقوق حاصل تھے۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک پاکستان میں خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں ملتا، ایسا قانون لارہے ہیں اب خواتین کو جائیداد میں حصہ دینا ہوگا، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے جہاں دنیا بھر سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔
واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن اور خوش حالی کی راہداریاں تعمیر کرنے نکلے ہیں، جھک کر نہیں بلکہ سراٹھا کر دوستی کا ہاتھ بڑھانے امریکا آئے ہیں۔
 
کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان صرف ہم بناسکتے ہیں کوئی اور نہیں بناسکتا، پرامن اور خوش حال پاکستان کا خواب لے کر امریکا آئے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستانیوں نے ثابت کردیا وہ زندہ دل ہیں، آپ کے ولولے کو دیکھ کر بہت لوگ خوش ہیں،کچھ پریشان بھی ہیں، ہم ہاتھ میں کشکول لے کر امریکا نہیں آئے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کی راہداریاں تعمیر کرنے نکلے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات پاکستان کی برآمدات کے برابر ہیں، ایک آپ کی محبت ہے ایک وہ طبقہ ہے جو منی لانڈرنگ کرکے پیسہ بیرون ملک بھیجتا ہے۔
 
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ اووسیزپاکستانی نہ ہوتے تو تحریک انصاف کی بنیاد نہ ہوتی، اووسیز پاکستانی لٹیروں اور مافیا سے نجات چاہتے تھے۔
 
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں تقریبات سفارت خانوں اور ہوٹلوں میں ہوتی رہیں، پہلا وزیراعظم ہے جو کمرشل پرواز سے آیا ہے، پہلا وزیراعظم ہے جو فائیو اسٹار ہوٹل نہیں بلکہ پاکستان ہاؤس میں رکا۔
راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کر لیا۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے۔
 
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بٹل، ستوال، خنجر، نکیال اور جندروٹ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔
 
پاک فوج کے ادارے نے بتایا کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر اور راکٹ فائر کیے، جب کہ فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری بھی کی۔
 
بھارتی فوج کی گولہ باری سے حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے، جب کہ ایک خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
 
دوسری طرف پاک فوج نے بھی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی چوکی کو شدید نقصان پہنچا۔
 
 
 
 
 
 
واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ ہیں، ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
 
وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پرامریکا کے تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہچ گئے، گئے، ان کا امریکا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے وہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان22جولائی کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
 
قبل ازیں ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔
 
وزیراعظم عمران خا ن کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر پاکستانی کمیونٹی خوشی سےنہال ہوگئی۔ واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانی کمیو نٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
 
وزیراعظم عمران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بےتاب نظر آئے۔ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم پاکستان ہاؤس پہنچے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے پاکستان ہاؤس کے باہر موجود تھی۔
 
خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید تھا، کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاؤس کےاطراف قومی اورپی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے۔
 
عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سیکیو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔
 
واضح رہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدراور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
 
وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سےخطاب بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی تئیس جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔
 
اس حوالے سے زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائے گا، یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے، وہ امریکا کے سرکاری دورے کیلئے کمرشل پرواز کااستعمال کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے۔
 
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال کے دروازے پر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
 
ڈی آئی خان میں کوٹلہ سیداں پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جہانگیر اور کانسٹیبل انعام کے نام سے ہوئی ہے۔
 
پولیس حکام کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے دروازے پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
 
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 
ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور خدشہ ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون ہے۔
 
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پشاور میں صدر کے علاقے کالا باڑی میں دھماکے سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
راول پنڈی ایکسپریس کا لقب پانے والے سابق کرکٹر کو یوٹیوب کی جانب سے 28روز میں 10لاکھ سبسکرائبر حاصل کرنے اوردنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر رپیوڈی پائے کا ریکارڈ توڑنے پر گولڈن بٹن کا اعزاز دیا گیا ہے۔
 
سماجی رابطے کی سائٹ پر شعیب اختر نے گولڈن بٹن کے ساتھ اپنی نئی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
 
تصویر کے ساتھ ہی شعیب اختر نے اپنے چاہنے والوں کیلئے خوبصورت ویڈیو پیغام بھی پوسٹ کیا ہے۔
 
اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اُس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔