منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پاکستان ریلوے نے میانوالی ایکسپریس کے بعد مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
وزیر ریلوے شیخ رشید نے 36 نئی ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے پر زور دیا ہے۔
 
ریلوے حکام کا بتانا ہےکہ وزیر ریلوے کی جانب سے موجودہ ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے کے بعد مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے محکمے سے ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
اس حوالے سے ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈرائیور تیار کرنے میں 8 سے 10 سال لگتے ہیں جس بناء پر ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ڈرائیوروں کی بھرتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
 
علاوہ ازیں ریلوے حکام نے ٹرینوں میں تاخیر کی وجہ کراچی سے ٹرینوں کی تاخیر سے روانگی کو قرار دیا ہے۔
 
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی جتنی خدمت ہوسکی کروں گا، مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زیادہ آمدن حاصل ہوا، بڑے ادارے ریلوے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔
 
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 5 ارب روپے ریلوے کا خسارہ کم کیا ہے اور ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے جب کہ وزیراعظم سے کہا ہے جس جس نے قوم کا خزانہ کھایا ہے وصول کیا جائے۔

ماہرہ خان کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ میں عاطف اسلم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور گلوکار کا یہ گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم ’سپر اسٹار‘ کا نیا گانا ’ان دنوں‘ ریلیز کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم نے شاندار گائیگی سے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔ گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع نے تیار کیا جب کہ شکیل سہیل نے اس کو تحریر کیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان بے حد حسین لگ رہی ہیں جب کہ بلال اشرف کے ساتھ ان کا زبردست تال میل نظر آرہاہے۔ اس رومانوی گانے میں بلال اشرف اور ماہرہ خان بہترین آن اسکرین کپل نظر آرہے ہیں جنہیں تمام مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپر اسٹار‘ عید الاضحیٰ پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ سیلینہ خواجہ نے 7000 میٹر بلند ’اسپانٹک کی چوٹی‘ عبور کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ سیلینہ کو ’پہاڑوں کی شہزادی‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ حال ہی میں قراقرم کی 7000 میٹر کی چوٹی عبور کرنے والی دنیا کی پہلی ’کم عمر ترین کوہ پیماہ‘ بن گئی ہیں۔ ’اسپانٹک سوسبن‘ گلگت بلتستان کی نگار وادی میں واقع قراقرم پہاڑی سلسلوں کی ذیلی پہاڑی چوٹی ہے۔ سیلینہ نے ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ ’سخت محنت کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچا جاسکتا ہے‘۔ اس سے قبل سیلینہ نے 6000 میٹر بلند ’منگلی سر‘ کی پہاڑی کو عبور کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کسی بچی نے بلند پہاڑی کو عبور کرنے کا عالمی ریکارڈ نہیں بنایا۔ سیلینہ کی اگلی منزل دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ ہے جسے وہ عبور کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

لندن: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے باؤلر جوفرا آرچرا نے ورلڈکپ فائنل میچ کے حوالے سے بیان دیا۔
 
انگلینڈ کی جانب سے سپر اوور کروانے والے باؤلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور کرانے سے قبل بین اسٹوکس میرے پاس آئے اور کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم جیت گئے۔
 
جوفرا کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس نے آخری اوور کرانے سے قبل حوصلہ افزائی کی اور میرے قریب آکر انہوں نے کہا کہ ہمیں شکست یا فتح کچھ بھی ملنے کی صورت میں بطور کھلاڑی تمھاری تعریف نہیں ہوگی کیونکہ یہ ٹیم ورک ہے۔
 
 
آرچر کا کہنا تھا کہ ’’اسٹوکس نے مجھے بولا ہر کسی کی طرح مجھے بھی تمھاری پر یقین ہے ، اسی دوران کپتان بھی میرے پاس آئے تو اسٹوکس نے اسی دوران کہا کہ اگر ہم ہار بھی گئے تو اختتام نہیں ہوگا‘‘۔
 
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ’’اسٹوکس نے بولا مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اب ہم جیت گئے ہیں‘‘۔ جوفرا کے بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی کیونکہ ورلڈکپ 2019 کا میچ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں چلا گیا تھا جس میں دونوں ٹیموں نے برابری کا مقابلہ کیا تو چیمپئن کا فیصلہ باؤنڈریز کی بنیاد پر کیا گیا۔
 
کرکٹ پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ جوفرا نے یہ بات اس انداز سے کہی کیونکہ بین اسٹوکس کے اوور کی وجہ سے انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، آرچر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسٹوکس نے جیت کی نوید سنائی تھی جو یقینی نہیں تھی۔
 
 
میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ سے زیادہ باؤنڈریز لگائی تھیں، آئی سی سی قوانین کے تحت انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
بغداد : عراق کے صلاح الدین کیمپ پر جنگی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بننے والوں میں الحشد کے حزب اللہ اور ایرانی عسکری مشیر اور معاونین شامل ہیں۔
 
عراق کی مشرقی صلاح الدین گورنری میں نامعلوم طیاروں نے الحشد الشعبی ملیشیاکے ایک کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے 22 جنگجو جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
 
عراق میں عرب قبائل کونسل کے سربراہ الشیخ ثائر البیاتی نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ نامعلوم جنگی جہازوں نے الحشد ملیشیا کے ایک کیمپ کو بمباری سے نشانہ بنایا۔
 
البیاتی نے بتایا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے کیمپ میں حال ہی میں ایران سے لائے گئے بیلسٹک میزائل ذخیرہ کیے گئے تھے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہ بیلسٹک میزائل خوراک کا سامان لانے والے ٹرکوں پرلائے گئے تھے،عراقی سیکیورٹی فورسزنے بھی الحشد ملیشیا کے کیمپ میں ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائلوں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم طیارے کی بمباری میں جاں بحق ہونے والے حزب اللہ کے جنگجو اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی شامل ہیں،صلاح الدین کیمپ میں ہلاک ہونے والوں میں الحشد کےایرانی عسکری مشیر اور معاونین شامل ہیں۔ حملے کے بعد عالمی اتحادی فوج کیمپ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
 
ذرائع نے بتایا کہ الحشد ملیشیا کے مذکورہ کیمپ میں 460 افراد کو قید کیا گیا تھا، ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں، فضائی حملے کے بعد کیمپ کے اندر بھی زور دار دھماکے سنے گئے ۔
 
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعا Information ا کہنا ہے کہ ایل این جی کیس میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرنیب شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کر رہا ہے۔
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اختیارات یا طاقت کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔
 
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرنیب تفتیش کر رہا ہے۔
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی براہ راست نشر کر رہا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے تاہم میڈیا کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین اور قواعد وضوابط کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے، طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔
 
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کسی ادارے کو کام سے نہیں روک رہی، نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے۔
واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم وہ پاکستان نہیں جو کشکول لے کر امداد کا متقاضی ہو، ہم امداد نہیں تجارت کی بات کر رہے ہیں۔
 
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیپیٹل ون ایرینا واشنگٹن کا دورہ کیا اور کمیونٹی ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سینیٹرعبداللہ نے وزیر خارجہ کو کمیونٹی ایونٹ سے متعلق مفصل بریفننگ دی۔ وزیر خارجہ نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
 
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے ملاقات کو شامل کیا، امریکا میں مقیم پاکستانی نئے پاکستان کا وژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں۔
 
وزیرخارجہ نے کہا کہ اس سے قبل اتنا پرجوش ماحول کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، اس سے قبل کمیونٹی اجلاس بند کمروں میں ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈال میں 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، قوی امید ہے امریکی پاکستانیوں کا اجتماع فقیدالمثال ہوگا۔
 
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم فائیواسٹار ہوٹل کے بجائے پاکستان ہاؤس میں رہیں گے، میں بھی پاکستان ہاؤس میں ٹھہرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین ہوٹل میں ہمارے قیام کا کہا گیا، فیصلہ ہوا سادگی ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان ہاؤس میں قیام کیا جائے۔
 
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خودداری سے بات کریں گے، ہم ایک باوقار اور خوددار پاکستان کا پیغام لے کرآ رہے ہیں، ہم وہ پاکستان نہیں جو کشکول لے کرامداد کا متقاضی ہو، ہم امداد نہیں تجارت کی بات کر رہے ہیں
لوئر اورکزئی میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
 
لوئر اورکزئی کے علاقے لیڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
 
پولیس نے حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
 
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہے جنہیں طبی امداد کے لیے مشتی میلہ اور کلایا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی : سُروں کے بادشاہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کا آج 92 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
 
مہدی حسن 1927 میں راجستھان کے ایک گاؤں لونا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد عظیم سے حاصل کی تھی۔ وہ 25 ہزار سے زیادہ فلمی، غیر فلمی گیت اور غزلیں گا چکے ہیں۔ ان کا گایا ہوا ملی نغمہ یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسباں اس کے آج بھی قوم کا لہو کو گرماتا ہے۔
 
حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نگار ایوارڈ، ہلال امتیاز، نشان امتیاز اور حسن کارکردگی سے نوازا جاچکا ہے۔
 
شہنشاہ غزل مہدی حسن13 جون 2012 کو 84 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے لیکن آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

کراچی: پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف امتیازی احتساب ناقابل قبول ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیر قانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب ناقابل قبول ہے، ملکی معیشت پر حکومتی حملوں کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج ختم نہیں رکے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے، سلیکٹڈ حکومت سیاسی مخالفین کو زیرِ حراست رکھنے اور گرفتاریوں کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے۔