چین حکومت کی طرف سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ کورونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8رکنی میڈیکل ٹیم ارمچی سے خصوصی پرواز کے ذریعے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے چینی ڈاکٹرز کا استقبال کیا۔
چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا سے بچاؤ اور کورونا پر ریسر چ کیلیے لاہور میں اسپتال قائم کر نے کا اعلان کردیا، چینی یونیورسٹی پاکستان کو کورونا ٹیسٹ کی کٹس ، ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر یگی۔
چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور نے مشترکہ ریسرچ گروپ بھی بنالیا، چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتہ لاہور آئے گا۔
گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز چودھری سرور ، وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکر م ، لاہور میں چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن اور چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر لی سونگ اور چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن کے درمیان ویڈیو کانفر نس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے چینی حکام کو پنجاب میں کورونا سے پیدا ہونیوالے حالات اور مریضوں کی تعداد سمیت دیگر امور کے بارے میں بتایا۔
گورنر پنجاب کی درخواست پر چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کیخلاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کیساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان کیا اور اس کے لئے لاہور میں کالا شاہ کاکو کے مقام پر چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور کے کیمپس میں ہسپتال بھی بنائے گی اور آئندہ ہفتے چینی یونیورسٹی کا وفد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور بھی آئیگا۔
سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی بیان پر افسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف نے عدالتی فیصلےکی اطلاع ٹی وی چینلز پر سنی جس پر انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کے مقامی رہنماؤں نے بھی عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
رہنما اے پی ایم ایل ملک مبشر کا عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔
رہنما اے پی ایم ایل نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے وہ اپنے وکلاء سے صلح مشورے کے بعد ردعمل دیں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔
مستونگ : مسافروین اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری کے قریب ٹرک اورمسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔
لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جارہا ہے۔
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن کرنے کے آلات میسر نہ ہونے کے باعث اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے دل کے آپریشن روک دیے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئرز ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ شعبہ امراض قلب میں موجود مشینیں خراب ہوچکی ہیں اور جراحی آلات بھی میسر نہیں تاہم دل کے آپریشنز کے لیے جراحی آلات فراہم کیے جائیں۔ ڈاکٹرز کے خط کا جواب دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے آلات کے مطالبے پر آپریشن روک دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کی جان کی حفاظت کے لیے فی الحال آپریشنز نہ کیےجائیں۔ ترجمان ایل آر ایچ عاصم خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشنز پر پابندی کا مقصد مریضوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قلب کے شعبہ کے لیے ضروری آلات کا جائزہ لے رہے ہیں لہذا ضروری مشینری اور آلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق قلب کے آپریشن میں پابندی کے باعث ماہانہ 15 سے 18 مریض متاثر ہوں گے۔ تاہم اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مصلے کا حل جلد نکالنے کی کوششں کی جا رہی ہے۔
کراچی موسم کی تبدیلی کے ساتھ امراض بھی جنم لیتے ہیں شہر میں گلے کی خرابی کے بعد بخار کے باعث اسپتالوں میں لوگوں کا رش ہوگیا ہے اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ ٹھنڈی اور ترش چیزوں سے پرہز کریں کیونکہ ٹھنڈا گرم ہونے کے نتیجے میں فوری گلا خراب ہو جاتا ہے اور بخا ر جیسی کیفیت رہتی ہے شہر میں گندگی میں بھی اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں اس لیے بچوں کا بہت خیال رکھنا چاہیے۔