منگل, 26 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) گلشن معمارموڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دو کمسن بہن بھائی جان سے گئے۔کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب دونوں بہن بھائی گزر رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی، حادثہ میں جاں بحق غازیہ نویں جماعت کا پرچہ دینے جا رہی تھی جبکہ اسکے ساتھ اسکا بھائی احسن بھی دم توڑ گیا۔ بہن  کوامتحانی مرکز چھوڑنے جا رہا تھا۔حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے کمسن بہن بھائیوں کی لاشوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیور ڈمپرسمیت فرار ہوگیا۔بچوں کی موت کی خبر سنتے ہی والدین حواس ہی کھو بیٹھےتو لاشوں کو وصول کرنے کیلئے لڑکھڑاتے قدموں سے بچوں کے ماموں اور نانا کو آنا پڑا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ری ایکٹرز کو یورینیم کی فراہمی کا معاہدہ 5 سال کیلیے ہوا ہے اور اس کی مالیت 35 کروڑ امریکی ڈالر ہے،دونوں ممالک نے ایک نئی اسٹرٹجیک پارٹنرشپ پر رضامندی ظاہر کی ہے، یاد رہے کہ انڈیا اور کینیڈا میں سول جوہری ڈیل 2013 میں ہوئی تھی تاہم 2سال کے طویل مذاکرات کے بعد اسے عملہ جامہ پہنانے کیلیے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حلقہ دو سو چھالیس میں مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی، نوجوان سوشل میڈیا پر فعال ہو جائیں۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رات گئے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان این اے دوسو چھالیس کےانتخاب سے متعلق تیاریاں مکمل کرلیں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تئیس تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہونے جارہی ہے۔الطاف حسین نے پارٹی نوجوانان کو تاکید کی کہ سوشل میڈیا پر فعال ہوجائیں جبکہ خواتین کو ہدایت کی این اے دو سو چھالیس کے ضمنی انتخاب میں خواتین پہلے ووٹ ڈالیں

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حلقہ دو سو چھالیس میں مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی، نوجوان سوشل میڈیا پر فعال ہو جائیں۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رات گئے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان این اے دوسو چھالیس کےانتخاب سے متعلق تیاریاں مکمل کرلیں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تئیس تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہونے جارہی ہے۔الطاف حسین نے پارٹی نوجوانان کو تاکید کی کہ سوشل میڈیا پر فعال ہوجائیں جبکہ خواتین کو ہدایت کی این اے دو سو چھالیس کے ضمنی انتخاب میں خواتین پہلے ووٹ ڈالیں

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) میٹرک بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کا آٹھواں روز جس میں آج صبح کی شفٹ کے دوران ریاضی جماعت دہم (سائنس گروپ )اور دوپہر کی شفٹ میں مطالعہ پاکستان جماعت دہم (ناکام امیدواروں کیلئے) جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے پرچے منعقد ہوئے ۔اس موقع پر آج آٹھویں روز بھی چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ لانڈھی ،کورنگی اور نیو کراچی کے مختلف امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارے اور 65طلباء کو نقل کا مواد ضبط ہونے پر امتحان دینے سے روک دیا ۔

چئیرمین میٹرک بورڈفصیح الدین خان نے کہا ہے کہ احسا س ذمہ داری اور فرائض کی ادائیگی کے ادراک کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جبکہ بغیر منتظمیت کوئی بھی منصوبہ پائے تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا۔ سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر نے کہا ہے کہ اسپیشل ویجیلنس ٹیم کے ممبران اور C.C.O'sکو امتحانات میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ،اس لئے نقل کی روک تھام کیلئے ڈ یوٹی پہ ما مور تمام ویجیلنس ٹیمیں اور سینٹر کنٹرول آفیسرز کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے اور وہ اس حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا کہ تعلیم کے پورے عمل کا دارو مدار طلباء و طا لبات اور اسا تذہ و والدین سمیت معاشرے کے ہر فرد پر منحصر ہے جبکہ بورڈ کا عملہ اپنے فرائض کی ادائیگی اسا تذہ اور ممتحنین کے بھر پور تعاون سے ہی پوری کر سکتا ہے ۔

بعدازاں بورڈ کے نامزد ویجیلنس ٹیم اور بورڈ کی اسپیشل اسائنمنٹ ٹیم نے مختلف امتحانی سینٹرز پر چھاپے مار کر ایک جعلی امیدوار سمیت 10طلباء کو نقل کیس میں پکڑ کر کیس کمیٹی کے سپرد کرکے تحقیقات کی سفارش کردی

ایمز ٹی وی (کراچی)وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں امن کے قیام کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے کہا کہ حلقہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں پولیس و رینجرز دونوں زمہ داریاں انجام دیں گے۔قائم علی شاہ نے لیاری میں چھبیس اپریل کو پیپلز پارٹی کے جلسے کا اعلان کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ لیاری کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی قیادت اہم اعلان کرے گی۔وزیر اعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان میں غوری بلیبسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا گیا ہے جو 1300 کلومیٹر تک کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) کی جانب سے لانچ کیا گیا غوری میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔میزائل تجربے کو اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) اور اسٹریٹیجک فورسز کے سائنسدانوں اور انجینئیرز نے بھی دیکھا۔اس موقع پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کومبارکباد دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت اور ایٹمی ہتھیاروں پر فخر ہے۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو مبارکباد دی۔

 

ایمز ٹٰی وی (کراچی) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایم کیو ایم کے 5 کروڑ کے ہرجانے سے متعلق نوٹس کا جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ زہرہ شاہد کا قتل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ہوا جس کے بعد مجھ سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا جو آئینی تھا۔عمران خان کا عدالت میں جمع کرائے جواب میں کہنا تھا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مار کر دہشت گردوں کو گرفتار کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گردوں کی جماعت ہے لہٰذا 5 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ بے بنیاد اور قابل سماعت نہیں اور یہ ذاتی عناد کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سانحہ تربت کے بعد بلوچستان میں امن وامان کی صور تحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔جنرل راحیل شریف کی کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انھیں انسپکٹر جنرل (آئی جی) ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔جنرل شیر افگن نے آرمی چیف کو گزشتہ دنوں سانحہ تربت میں 20 مزدورں کے قتل کے بعد کی صورت حال اور سرچ آپریشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شرپسندوں نے تربت شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر گوگدان کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 20 محنت کشوں کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔میٹنگ میں سینیئر ملٹری اور ایف سی افسران کے ساتھ دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار معظم علی سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ ، ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفشیش کیلئے جوائنٹ اینویسٹیگیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ٹیم میں پولیس، رینجرز، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نمائندوں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم معظم علی کا بیان ریکارڈ کر کے چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ رینجرز نے معظم علی کو 3 روز قبل عزیز آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان محسن علی اور محمد کاشف کو لندن بھجوایا اور ان کی مالی معاونت بھی کی گئی