منگل, 26 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ میرے بارے میں مغرور یا انتقامی سوچ کا حامل شخص ہونے کا تاثر درست نہیں،ریٹائر ہونے کے بعد کبھی خود کو ایک اسٹار خیال نہیں کیا،آسٹریلیا میں مقیم ہونے کے بعد یہ بخار تو بہت جلد اتر گیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ میں اس چیز کا حامی ہوں کہ بطورکوچ آپ کو ان کرکٹرز کی خدمات ہی حاصل نہیں ہونا چاہئیں جو ساتھ کھیل چکے ہوں لیکن میں نے کبھی کسی کو دانستہ ٹیم سے باہر کیا نہ کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی،اگر کوئی کھلاڑی اچھا پرفارم کررہا ہے تو اسے ڈراپ کرنا احمقانہ کام ہوگا کیونکہ فتح کسے اچھی نہیں لگتی؟

 

ایمز ٹی وی (کراچی) حبیب بینک کے حکومتی حصص فروخت کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔حبیب بینک کے حکومتی حصص ایک سو ساٹھ روپے فی شیئر فروخت کی منظوری دی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا ۔جبکہ چیئر مین نجکاری کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حبیب بینک کے شیئر کی فروخت کو ملکی اور غیر ملکی طور پر بہت پزیرائی ہوئی ہے واضح رہے کہ حکومت نےحبیب بینک میں اپنےبیالیس فیصد حصص بیچنے کا فیصلہ کیاہے۔۔جن کی تعداد 60 کروڑ 90 لاکھ شئیرز بنتی ہے۔ایچ بی ایل کا ایک شئیر 168روپےمیں فروخت کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔ وذیر خذانہ اسحاق ڈار کی ذیر صدارت اجلاس میں نجکاری کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دی کہ فی حکومتی حصص کی قیمت 168 روپے میں ہے جو مارکیٹ میں ایچ بی ایل ک مارکیٹ کے ریٹ سے 16 روپے کم ہے جبکہ ملکی اسٹاک مارکیٹوں میں حبیب بینک کا شئیرگذشتہ دنوں 220 روپےتک بھی فروخت ہوتےدیکھاگیا۔اس کےعلاوہ اس ٹرانزیکشن سےقبل حکومت نے ایچ بی ایل کی فلور پرائس 166 روپےفی شیئر رکھی تھی۔جس سےصرف دو روپے اُوپر حبیب بینک کا شئیر فروخت کردیاگیا جو ڈیمانڈ سےزیادہ پیشکشں ملنےکےحکومتی دعوی کےبرخلاف دکھائی دیتا ہے۔حبیب بینک کے60کروڑ90لاکھ شیئرز فروخت کئےجارہےہیں جس سےحکومت کو ایک ارب60کروڑڈالرکی رقم حاصل ہوگی۔یہ ملکی تاریخ کی سب سےبڑی نجکاری ٹرانزیکشن ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آٓباد) وذیر خذانہ اسحاق ڈار نے پنجاب کے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ قصور جھنگ اور شیخوہ پورامیں 3600 میگاواٹ جبلی والے پاور پلانٹس کو ایل این جی فراہمی کیلئے پلان ایک ہفتے میں ہی تیار کرلیا جائے وذیر خذانہ اسحاق ڈار کی ذیر صدارت اجلاس میں وذیر خذانہ نے کہا کہ اجلاس میں قصور، شیخوپورہ اور جھنگ میں 1200، 1200(3600)میگاواٹ کے3 مجوزہ پاور پلانٹس کو ایل این جی کی بلاتعطل سپلائی کیلیے اقدامات کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں وزیر خذانہ نے یہ بھی کہا کہ پلانٹس کیلیے ایل این جی کے ساتھ فیول کے دوسری سہولت کے آپشن کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ ایل این جی کی عدم دستیابی پر یہ پلانٹس متبادل ذرائع سے فیول سے چلتے رہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ بنانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جس میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملاذمین کی تنخواہیں بڑھانے کا امکان ہے ۔ حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ افراط زر کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔رواں مالی سال کے اختتام تک ملک میں افراط زر کی شرح پانچ سے چھ فیٖصد تک رہنے کی امید ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجویز کے مطابق بجٹ میں ملاذمین کی معمولی تنخواہیں بڑھنے کا امکان ہے جبکہ یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ تنخواہوں کے ساتھ ہی ساتھ ملاذمین کو الاؤنسز اور دیگر ریلیف پیکچز سے بھی نوازہ جائے گا ۔سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظر ثانی کا معاملہ التواء کا شکار ہوسکتا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس معاملے پر کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس)وفاقی وزارت تجارت کے تحقیقی ادارے " انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈنگ اینڈ ڈیولیپمنٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نام شدہ گاڑیوں کی غیر دستاویزی تجارت " بلیک اکانومی" میں سالانہ 54 ارب روپے کا اضافے کا سبب بن رہی ہے استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارت مکمل طور پر غیردستاویزی طور پر جاری ہے جس کی وجہ سے استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت پر انکم ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا۔ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ویلیوایشن کے لیے یکساں طریقہ اختیار کیا جائے ایس آر او 577کے تحت فکسڈ ڈیوٹی کا نفاذ قومی خزانے کو سالانہ 7.6ارب روپے نقصان سے دوچار کررہا ہے ایس آر او 577کو منسوخ کرکے تمام اقسام کی گاڑیوں کی ویلیو ایشن امپورٹ ٹریڈ پرائس(آئی ٹی پی) اور مینوفیکچرر سجیسٹڈ ریٹیل پرائس( ایم ایس آر پی) کی بنیاد پر طے کی جائے۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے گفٹ/بیگج اسکیموں کو ختم کیا جائے اور صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رہائش کی تبدیلی پر گاڑی اپنے ہمراہ پاکستان لانے کی اجازت برقرار رکھی جائے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی کو صرف اسی ملک سے گاڑی اپنے ہمراہ لانے کی اجازت دی جائے جہاں وہ مقیم رہا ہو۔ اس سہولت کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے ایک پاکستانی کو 2سال میں صرف ایک گاڑی پاکستان لانے کا پابند بنایا جائے۔ ان اسکیموں کے تحت گاڑیاں درآمد کرنے والوں کو پابند بنایا جائے کہ درآمدی گاڑی ان کے اہل خانہ میں سے کسی کے نام پر رجسٹرڈ ہوگی اور اس گاڑی کے ایک سال تک کسی دوسرے فرد کے نام پر منتقلی پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ جاپان سے گاڑیوں کی درآمد کی صورت میں جاپان کی پری شپمنٹ ایجنسی Bureau Veritas یا جاپانی آٹواپریزل انسٹی ٹیوٹ (جے اے اے آئی) کا تصدیقی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔

 

ایمز ٹی وی (کھیل) ایپوا میں آسٹریلیا اور نیو ذی لینڈ کے درمیان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں نیوذی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر کپ اپنے نام کرلیا ۔ملائیشین شہر ایپوہ میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں دونوں ٹیموں میںاعصاب شکن مقابلہ ہوا۔نیوزی لینڈ نے میچ کے شروع سے جارحانہ انداز اپنایا جس کا صلہ انہیں پانچویں منٹ میں اس وقت ملا جب آسٹریلین دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے ملنے والے پینالٹی کارنر پر ہیورڈ نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔اس موقع پر کیویز نے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا لیکن آسٹریلین دفاعی کھلاڑیوں نے ان کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔کھیل کے 50ویں منٹ میں آسٹریلیا کو گول کرنے کا موقع میسر آیا اور جمی ڈائر نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا تاہم ابھی آسٹریلین ٹیم نے اپنا جشن ختم بھی نہ کیا تھا کہ کیوی کھلاڑی ہیورڈ نے ایک بار پھر دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح یقینی نظر آ رہی تھی لیکن کھیل ختم ہونے سے دو منٹ قبل نولز نے پینالٹی شوٹ پر گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد مقابلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر گیا جہاں دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینالٹی ایوارڈ کی گئیں جہاں کیویز نے تین کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ ایونٹ اپنے نام کر لیا۔دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں ہندوستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے کر لیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہندوستان نے چار کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔پانچویں پوزیشن کے میچ میں کینیڈا نے ملائیشیا کو شکست دی۔

 

ایمز ٹی وی(شوبز) ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔ایکشن فلموں کے شائقین کے لئے ایکشن اور تھرلر سے بھرپور سپر ہیرو فلم ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا، فلم میں الٹرون نامی فکشن کیرکٹرولن کے روپ میں جلوہ گر ہوگا۔ ہالی ووڈ فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا
امریکہ: ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔ایکشن فلموں کے شائقین کے لئے ایکشن اور تھرلر سے بھرپور سپر ہیرو فلم ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا، فلم میں الٹرون نامی فکشن کیرکٹرولن کے روپ میں جلوہ گر ہوگا۔جو انسانوں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے کوشش کرتا نظر آئے گا۔فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون دوہزاربارہ کی سپرہٹ فلم دی ایونجرزکا سیکوئل ہے، جس نے باکس آفس پر راج کیا تھا، فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈائونی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہومز ورتھ اورمارک روفالو شامل ہیں فم آئندہ ماہ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی

 

ایمز ٹی وی ( کھیل)  ثانیہ مرزا ٹینس میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ثانیہ مرزا سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہینگس کے ساتھ مل کر امریکا میں منعقدہ فیملی سرکل کپ کے فائنل میں کیسی ڈیلاکوا اور داریجا جوارک کو ہرانے کے بعد خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر ایک پر براجمان ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگس اب تک ایک ساتھ 3 ایونٹس میں میدان میں اتری ہیں جن میں سے 2 میں یہ فاتح رہی ہیںثانیہ مرزا ویمنز ڈبل میں اول نمبر پر آگئیں ۔

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس ڈیسک)ثانیہ مرزا ٹینس میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ثانیہ مرزا سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہینگس کے ساتھ مل کر امریکا میں منعقدہ فیملی سرکل کپ کے فائنل میں کیسی ڈیلاکوا اور داریجا جوارک کو ہرانے کے بعد خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر ایک پر براجمان ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگس اب تک ایک ساتھ 3 ایونٹس میں میدان میں اتری ہیں جن میں سے 2 میں یہ فاتح رہی ہیں

ایمز ٹی وی (کراچی) اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں مقابلے کے دوران القاعدہ برصغیر کے اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے، علاقے سے بم بنانے کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔

کراچی ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو خفیہ اطلاع ملی تو جوان حرکت میں آئے اور علاقے میں پہنچ کر خیر آباد میں مشکوک مکان کا گھیراؤ کرلیا۔

دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔

ا نچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں القاعدہ بر صغیر کا کمانڈر عثمان اور ہاشم شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گرد رینجرز اہلکاروں پر حملے سمیت کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔