منگل, 26 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس،آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن، امپروومنٹ آف ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس اور بینیفٹ کیسز کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق ان تمام گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے ضروری تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 14اپریل 2015ء سے بروز جمعرات 16اپریل 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق ریگولر امیدوارامتحانی فارم کے ساتھ اپنا انرولمنٹ اور پرائیویٹ امیدوار اپنا رجسٹریشن جمع کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو اپنے رہائشی پتہ کا دستاویزی ثبوت بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا تاریخوں میں فارم جمع کروانے والے تمام طالب علم اپنے ایڈمٹ کارڈز بدھ 22اپریل اور جمعرات 23اپریل کو بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشنوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست ایک بار پھر منظور کرلی۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ پرویز مشرف نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عدم حاضری کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، ہر سماعت کے موقع پر ایک نئی میڈیکل رپورٹ پیش کردی جاتی ہے لہٰذا رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔a

ایمز ٹی وی (آسلامآباد) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کل سوائے کے الیکٹرک کے تمام تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 43 پیسے کی ریکارڈ کمی کی منظوری دے دی۔

یہ کمی مئی کے مہینے کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے قیمتوں کی صارفین کو منتقلی کے ضمن میں کی گئی ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں صارفین کو پچیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

لیکن اس سے کمپنیوں کے لیے کیش فلو کے مسائل پیدا ہوں گے، اس لیے کہ انہوں نے فروری کے مہینوں میں ریفرنس پرائس کی بنیاد پر زیادہ قیمتیں وصول کی تھیں، جنہیں اب صارفین کے اگلے مہینے کے بلوں میں دوبارہ ایڈجسٹ کیا جانا ہے۔

قیمتوں میں یہ کمی ایسے گھریلو صارفین پر لاگو نہیں ہوگی، جو ماہانہ پچاس یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ زرعی صارفین کو بھی اس کا فائدہ نہیں پہنچے گا، اس لیے کہ ان سے امدادی شرح سے بل وصول کیے جاتے ہیں۔

بجلی کی شرح میں کمی کا یہ فیصلہ بجلی کی خریداری کے مرکزی ادارے سی پی پی اے کی درخواست پر ایک عوامی سماعت کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت نیپرا کے چیئرمین ریٹائرڈ بریگیڈیئر طارق سدوزئی نے کی۔

ایمز ٹی وی (کویٹہ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایف سی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی کے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بالان شاخ میں کی گئی جہاں سے غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 2 جی تھری گن، راکٹ لانچر بمعہ 7 راکٹ، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور 22 ایس ایم جی شامل ہیں جب کہ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (آسلامآباد) فترخارجہ نے یمن سے تمام پاکستانیوں کے انخلاء کی تصدیق کردی ہے، محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مشن 10 روز میں مکمل ہوا ۔ 

ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کے مطابق یمن سے 10 روز میں ایک ہزار انیس پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ اب بھی یمن میں 100 سے 150 پاکستانی موجود ہو سکتے ہیں لیکن یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے یمن میں قیام کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن 7 اپریل کو ختم ہوا۔

 یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث وہاں مقیم پاکستانی شدید مشکلات کا شکار تھے، مدد کی اپیل پر حکومت نے وہاں محصور پاکستانیوں کو واطن واپس لانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے، محصور پاکستانیوں کو پاک بحریہ کے 2 جہازوں اور پی آئی اے کی 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی اور مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ایران سرحدی انتظام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کاکردگی کو سراہا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جواد ظریف نے یمن کے مسئلے میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن میں نہ تو ایران کی فوج لڑ رہی ہے اور نہ ہی ایران کے ٹینک بم برسا رہے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) : تحریکِ انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوچھیالیس میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے کوششیں تیزکردی ہیں ، تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے حق میں اپنے میدوار سے دستبردار ہوجائے۔

کراچی کے ضمنی انتخاب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ایم کیوایم کو ان ہی کے گڑھ سے شکست دینے کیلئے تحریکِ انصاف اور جماعت اسلامی نے انتخابی مہم تیز کردی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے جماعت اسلامی حلقہ این اے دوچھیالیس سے تحریکِ انصاف کے حق میں اپنے امیدوار سے دستبردار ہوجائے۔

جماعتِ اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن این اے دوچھیالیس پر تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔۔

ایمزٹی وی (آسلام آباد) قومی ایکشن پلان کے تحت پینسٹھ دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا اور چونتیس ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، وزیرِاعظم کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔

دہشتگردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش کردی گئی، جس کے مطابق دہشتگردی میں ملوث پیسٹھ افراد کو پھانسی دی گئی اور مختلف الزامات میں چونتیس ہزار پانچ سترہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے ملک بھر میں تیس ہزار تین سو چودہ آپریشن کئے ہیں، جن کے دوران پنجاب سے دوہزار آٹھ سو ستر، سندھ سے سات ہزار ایک سو ترسٹھ ، خیبر پختونخوا سے انیس ہزار آٹھ سو اٹھانوے، بلوچستان سے تین ہزار پانچ سو چھبیس، اسلام آباد سے سات سو ترسٹھ ، آزاد کشمیر سے نو، گلگت بلتستان سے ایک سو تین جبکہ فاٹا سے ایک سو پچاسی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت چار ہزار ارسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا، بیس ہزار چوبیس افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ہنڈی کے ذریعے رقم منتقل کرنے پر چونسٹھ مقدمات درج کرکے تراسی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 

ایمز وی (آسلام آباد) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج یمن کی صورتِحال پر قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج  صبح ٹٰیساڑھےدس بجے ہوگا۔

سعودی عرب فوج جائیگی یا نہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اسپیکر نے صبح دس بجے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو مشاورت کے لیے بلایا ہے۔

جس میں متفقہ قرارداد کا مسودہ تیار کیا جائے گا، حکومت کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ میں یمن کے معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں وزیرِاعظم نواز شریف کا پالیسی بیان بھی متوقع ہے۔

گزشتہ روز یمن کی کشدہ صورتحال پر پارلیمنٹ میں انتہائی اہم اجلاس ہوا، جس میں سیاسی رہنماوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کردار صلح کرانے والا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر فریق نہیں رفیق بننا ہوگا۔

آفتاب احمد شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر فوجی طاقت کے بجائے سیاسی طاقت سفارتی طریقہ کار اپنایا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کے اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں

ایمز ٹی وی (کراچی) این اے 246 کی سیٹ نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی وہ اس نشست پر 2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پارٹی سے اختلافات کے نتیجے میں انہوں نےاس نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

گزشتہ روز عمران خان کی ریلی کے موقع پر بھی گبول نے ان کو مبارک باد پیش کی تھی کہ ان کے این اے 246 سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے نے ایم کیو ایم کودفاعی اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔۔