منگل, 26 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (صحت) یوں تو دل کی بیماریوں سےبچنے کے لیے غذا میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے لیکن انار اور کھجور کے استعمال سے بھی امراض قلب سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق انار کے رس کے ساتھ 3 کھجوریں گٹھلی سمیت روزانہ کھانے سے بڑی حد تک دل کے دورے سے بچاجاسکتا ہے،غذا کے اس مرکب سے دل کی شریانیں سکڑنے کی شرح 33 فیصد اور چربی جمع ہونے کا عمل 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جب کہ کھجور کی گٹھلیوں کو پیس کر اس کا پیسٹ کھانے سے بھی دل کے امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ اگر نصف گلاس انار کا رس پیا جائے اور ساتھ 3 کھجوریں کھائی جائیں تو اس سے اینٹی آکسیڈنٹس کی خاطرخواہ مقدار حاصل ہوتی ہے جو اسٹروک، فالج، اور امراضِ قلب سے بڑی حد تک بچاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خوراک سے خون کی نالیوں میں کولیسٹرول صاف کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)سعودی عرب نے سویڈن کے ساتھ سفارتی کشیدگی کے باعث سویڈن کے ایک چڑیا گھر سے خریدے گئے ایمازون کے ننھے بندر لینے سے انکار کر دیا ہے،سکینسن کے چڑیا گھر میں موجود پگمی مارموسٹ نسل کے چار بندورں کو ریاض کے ایک چڑیا گھر بھیجا جانا تھا،تاہم سکینسن کے چڑیا گھر کے منتظم جونس والسٹارم کا کہنا ہے کہ سیاسی صورت حال کے باعث اب انھیں یہ بندر نہیں چاہییں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندستان تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہے،مودی کا یہ بیان دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان منجمد تعلقات میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہو سکتا ہے،دنوں ملکوں کے درمیان گرم سرد تعلقات میں نئی رکاوٹ اس وقت سامنے آئی تھی جب گزشتہ سال پاکستان کے سفیر نے نئی دہلی میں کشمیری حریت رہنماؤں سے ملاقات کی تھی

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)مریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا کہ یمن میں فوج بھیجنا پاکستان کا اپنا معاملہ ہے اور یہ امریکا نے طے نہیں کرنا،امریکا نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علا قوں میں القاعدہ کی باقیات مغربی ممالک کے لیے خطرہ ہیں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مسافروں سے بھری ایک تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے،جمعرات کو ڈھاکا سے باریسال جاتے ہوئے مسافروں سے بھری ایک تیز رفتار بس درخت سے ٹکراتے ہوئے کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 22 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 نے ہسپتال میں دم توڑا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)روس کے شپ یارڈ میں موجود ایٹمی آبدوز میں آگ بھڑک اٹھی تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، خبر ایجنسی کے مطابق آگ آبدوزکے انسولیشن میں لگی جس نے20 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ایٹمی آبدوز میں آگ لگنے سے قبل ایٹمی بجلی گھر کو بھی بند کیا جاچکا تھا جب کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)مریکی عدالت نے 2 سال قبل بوسٹن میراتھن ریس کے دوران دھماکے کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کردی ہے،دھماکے کے الزام میں گرفتار جہار سرنائیف نامی مجرم پر 30 سے زائد مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے جس میں اسے عمر قید اور پھانسی کی سزا کا بھی امکان ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،کسی کے ڈرانے سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔ 

رہنما پی ٹی آئی طارق شفیق کے گھر کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں خوف کی فضا ختم کرنی ہے، ہم جتنی زیادہ مزاحمت کریں گے اتنے ہی مزید مستحکم ہوں گے۔ مخالفت سے پارٹی اورزیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آج اس مقام تک پہنچ چکی ہے جس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ 

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے عمران خان کو بھائی کہنے کے بیان سے متعلق سوال پر کپتان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، اچھا ہے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کوئی اپنی مرضی سے ووٹ دے سکتا ہے، پھول برسیں ، فضائیں معطر ہوں ، پاکستان کے لیے یہی اچھا ہے۔

اہلیہ ریحام خان کی کراچی آمد پرعمران خان کا کہنا تھا کہ ریحام کو میں نے دعوت نہیں دی تھی، کراچی آنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔ اگر الطاف حسین کی جانب سے ریحام خان کو سونے کا سیٹ دیا گیا تو وہ پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے لیے دے دیں گے۔ کپتان سے پوچھا گیا کہ کیا پارٹی کا اچھا موسم آنے والا ہے تو جواب میں انہوں نے اقبال کا یہ شعر سنا دیا۔ 

تندی باد مخالف سے نہ گھبرا سے عقاب 

یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سائیٹ میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں حبیب چورنگی کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدا میں فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن شدت زیادہ ہونے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، اطلاع ملتے ہی فائربیگیڈ کی ایک اسنارکل اور 12  گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے اندر موجود لوگوں کو اسنارکل کی مدد سے باہر نکالا اور 2 گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) نبیل گبول نے عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر مبارکباد دیدی.

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 246 سے مستعفی ہونے والے سابق ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو حلقہ این اے 246 میں ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر مبارک باد دی ہے