منگل, 26 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (کراچی)  ڈیفنس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے اور بھانجے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے اور بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کے باہر سابق وزیراعلی بلوچستان نصیر مینگل نے  میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اب دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس سے پہلے بھی خاندان کےافراد پرحملے ہوچکے ہیں، کسی سےذاتی دشمنی نہیں ہے تاہم علیحدگی پسندوں سےخطرہ ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے خاندان والوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب کے بجٹ میں ایک سو چھے ارب ڈالر کا خسارہ ہو گا۔

سعودی عرب کے ایک تحقیقاتی مرکز جدوہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک اب عالمی مراکز سے قرض لینے پر مجبور ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ دہائی میں پہلی بار پیش آیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے اقتصادی مراکز نے اندازہ لگایا تھا کہ اس سال کے بجٹ کا خسارہ انتالیس ارب ڈالر ہو گا۔ جدوہ تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے روزانہ ستر لاکھ بیرل تیل کی برآمد کی جاتی ہے۔ سن دو ہزار پندرہ میں تیل کی آمدنی میں 35 فیصد کمی کے پیش نظر اسے ایک سو اکہتر ارب اسی کروڑ ڈالر کی رقم ہو گی۔ اندازوں کے مطابق اس سال کے بجٹ میں تقریبا تیس ارب ڈالر کا خسارہ وہ رقم ہے جو سعودی عرب کے نئے بادشاہ شاہ سلمان نے اپنی حکومت کی ابتدا میں اس ملک کے تمام حکومتی کارکنوں کو دو مہینے کی تنخواہ انعام کے طور پر دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اس رپورٹ میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے اخراجات کا ذکر نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک کے درمیان ایٹمی معاہدے کی صورت میں ایران کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ سعودی عرب ردعمل دکھاتے ہوئے اپنی تیل کی پیداوار کم کر دے جس کا رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں ہوا ہے۔ جدوہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا سن دو ہزار پندرہ کا بجٹ، روزانہ اسی سے نوے لاکھ بیرل تیل کی پیداوار اور ستاون ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیار کیا گیا تھا۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کی سعودی عرب کی تیل کی پیداوار دولاکھ بیرل زیادہ ہے۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیزآل شیخ کی جانب سے ایک نیا فتوی سامنے آیاہے جس کے مطابق مردشدیدبھوک کی حالت میں اپنی بیوی کاگوشت کھاسکتاہے،لیکن اس بات کاخیال ضروری ہے کہ جسم کے کسی ایک حصے کوکھاسکتاہے۔

سعودی مفتی کی جانب سے ایک نیا فتوی سامنےآیاہے کہ کوئی مرد کبھی بھی بھوک کی شدت سے اس کی جان خطرے میں پڑجائے تواس وقت وہ اپنی بیوی کاگوشت کھاکرجان بچاسکتاہے،اس فتوی کے دلیل میں مفتی کاکہناہے کہ کیونکہ بیوی اپنے شوہرکی اطاعت میں ہوتی ہے لہٰذا وہ ایک جسم کی مانندہیں۔

ذرائع کے مطابق آج کل یہ فتویٰ سوشل میڈیاکے اوپریہ عجیب وغریب فتوی سعودیوں کے لئے ننگ وعارباعث بناہواہے۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیلئے کراچی تو کیا کے ٹو کی پہاڑی پر جانے کیلئے بھی تیار ہوں ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ این اے 246 میں عمران اسماعیل کو سپورٹ کرنے کیلئے کراچی آئی ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں، ہر شہری کو یہ حق حاصل ہونا چاہیئے کہ وہ جہاں جانا چاہے جائے، ہر جگہ اور ہر شہر میں عمران خان کے چاہنے والے موجود ہیں اور اگر کسی کے دل میں یہ وہم ہے کہ کوئی نو گو ایریا ہے تو ہمیں اس خوف کو دور کرنا ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو میں ورلڈکپ دیکھنے کے لئے بھی جاتی، آج وہ این اے 246 کی انتخابی مہم کے لئے کراچی آئے ہیں، اگر وہ ’ کے ٹو‘ کو سر کریں گے تو میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گی، ان کا مقصد صرف اپنے شوہر کو نیک کاموں میں ان کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام کو عمران خان کے ساتھ واپس اسلام آباد چلی جاؤں گی لیکن ہم دوبارہ بھی کراچی آئیں گے اور عمران اسماعیل کو جب بھی اور جہاں ہماری مدد کی ضرورت ہو گی تو ہم وہاں پہنچیں گے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے بھابھی کو کراچی میں خوش آمدید کہنے کے سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کا معجزہ ہے کہ کراچی میں تبدیلی آ گئی ہے۔قبل ازیں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ریحام کو کراچی آنے کی دعوت نہیں دی بلکہ وہ خود کراچی آ رہی ہیں

ایمز ٹی وی (کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ایک طرف دعوت دیتے ہیں تو دوسری جانب ڈنڈے برسواتے ہیں۔کریم آباد میں خطاب کے دوران کپتان کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ میں یہ کیسا استقبال تھا کہ ہم پر ڈنڈے برسائے گئے۔کپتان نے کارکنوں کو تلقین کی کہ آپ کو کبھی بدلہ نہیں لینا نہ ہم نے بندوق والوں کا مقابلہ بندوق سے کرنا ہے۔ کپتان نے کہا کہ خوف کی فضا زیادہ دن قائم نہیں رہ سکتی، 19 اپریل کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا۔ این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل کے کیمپ پر 2 مرتبہ حملہ کیا گیا لیکن وہ مشکلات کے باوجود کھڑے رہے،ہماری جماعت امن کی جماعت ہے، کراچی میں بھی کام کریں گے۔ انہوں نے ساتھ دینے اور خواتین کی ہمت بڑھنے کیلئے اپنی اہلیہ ریحام خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کریم آباد میں کارکنوں سے خطاب سے پہلے کپتان نے فاختہ بھی آزاد کی۔اور شاندار استقبال پر کراچی والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی)این اے 246 میں ایم کیو ایم کے نامزد رہنماء کنورنوید کا کہنا تھاکہ جناح گراوٗنڈ میں ہونے والی بدمزگی پولیس کی بدانتظامی کے سبب ہوئی۔آج دوپہرجب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ریلی کے شرکاء کے ہمراہ یادگارِ شہداء پرحاضری دینےکے لئے جناح گراوٗنڈ پہنچے تو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ان کااستقبال کیا، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان میں بد مزگی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فضا تصادم کی جانب مائل ہوگئی اور دونوں جانب سے ڈنڈے اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔اس موقع پرایم کیوایم کے رہنماء کنور نوید کا کہنا تھا کہ بد مذگی کااصل سبب پولیس کی بدانتظامی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایم کیوایم سے جو مشاورت کی گئی تھی اس کے تحت حسن اسکوائر سے براستہ یوبی ایل اسپورٹ کمپلیکس سے عائشہ منزل آنا تھا جہاں سے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی چند گاڑیوں نے اندر آنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ریلی کے تمام شرکاء کو اند رآنے دیا جہاں پہلے ہی ایم کیو ایم کے کارکنان عمران خان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنان کے یکجا ہونے کے سبب ایک جمِ غفیر جمع ہوگیا تھا اور یہ گنجان آباد علاقہ ہے لہذا یہ طے کرنا اب ناممکن ہے کہ کیا چیز واقعے کی وجہ بنی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے صرف محلے کے کارکن موجود تھے علاقے سے باہر کا کوئی شخص یہاں موجود نہیں تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں اس قسم کے معاملات ہوجایا کرتے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں بھی کئی بار لڑائی کر چکے ہیں لٰہزا اس عمل پر توجہ نادی جائے 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کمی کی منظوری دے دی ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی منظوری سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی نے دی ہے ۔سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق فروری میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ ری لٰہذا فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی جارہی ہے ۔نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کمی کرنے کی منظوری دی جس کے تحت صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

ایمز ٹی وی (کھیل)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا۔

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن درست ہوا یا نہیں آج چنائی کی بائیو میکنگ لیب میں جانچ ہوگی، محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ ہوا تھا۔

جس کے بعد انگلینڈ میں بائیومیکینک تجزیہ کروانے کے بعد اسے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن پر گذشتہ پانچ ماہ میں بہت کام کیا ہے اور وہ اس میں کلئیر ہونے کے لئے پر امید ہیں۔

ایمز ٹی وی (صحت)  نئی تحقیق کے نتیجے میں ثابت ہوا ہے کہ میانہ اور چھوٹے قد والے افراد میں لمبے قد کے حامل افراد کی نسبت دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق میں قد اوردل کے دورے کے درمیان تعلق کی تصدیق کی گئی ہے۔

تحقیق میں سب سے پہلے تو یہ ثابت کیا ہے کہ دل کے دورے کا تعلق جینیاتی تبدیلیوں سے ہوتا ہے جو کہ یہ طے کرتی ہیں کہ قد کا لمبا یا چھوٹا ہونا طے کرتی ہیں۔

یہ ریسرچ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

محققین نے لگ بھگ دو لاکھ افراد سے حاصل کئے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیے گئے 180 جینیاتی تغیرات پر تحقیق کی ہے جن کے سبب دل کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جواں مرگی کی وجوہات میں یہ سب سے عام وجہ ہے اور ہر چھ میں سے ایک مرد اور دس میں سے ایک عورت اس کا شکار بن جاتے ہیں۔

تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ قد اور دل کی بیماری کا تناسب ڈھائی انچ قد پر13.5 فیصد ہے یعنی قد میں ہونے والا ہرڈھائی انچ کا اضافہ 13.5 فیصد دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ایمز ٹی وی (شوبز) بھارتی اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر کی فلم ’’مسٹر چالو‘‘ میں اب سیف علی خان کی جگہ فواد خان نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’مسٹر چالو‘‘ کے لئے اداکار کی تلاش فواد خان پر آکر ختم ہوگئی ہے اور بہت جلد پاکستانی چارمنگ ہیرو فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فواد خان سے قبل سیف علی خان کو فلم میں ہیرو کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا تھا تاہم فلم ’’خوبصورت‘‘ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت پانے والے فواد خان نے چھوٹے نواب کو فلم سے باہر کردیا ہے، فلم میں فواد خان کے مقابل پریانکا چوپڑا اداکاری کے جلوے بکھیریں گی۔۔