ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یمنی حکومت کے حامی اورمخالف گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث عدن میں بجلی غائب اور پانی کی قلت ہوگئی ہے جبکہ کئی دکانوں میں اشیائے خوردونوش کی بھی کمی ہوگئی ہے،
شہر کے ایک کنویں پر خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد پیلے رنگ کے کین میں پانی بھرنے کے لیے اپنی باری کے منتظر ہیں، شہری اپنے استعمال کے لئے صاف پانی بھر کر گھروں کو لےجارہے ہیں کیونکہ حالات خراب ہونے کے باعث عدن میں نہ صرف پانی بلکہ بجلی اور اشیائے خوراک کی بھی قلت ہوگئی ہے
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)عدن پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی، چھتیس حوثی قبائلیوں اور صدر ہادی کے حامی گیارہ فوجی ہلاک ہوگئے، عدن میں مارٹر شیلنگ میں پہلے امریکی شہری بھی ہلاک ہونیوالوں میں شامل ہے،یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں چھتیس حوثی قبائلیوں اور گیارہ منصور ہادی کی حمایتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)یمن میں کشیدہ صورتحال اور سعودی عرب کو مدد فراہم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہورہا ہے۔
یمن جنگ میں فوج کو بھیجنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، یمن میں حکومت مخالف حوثی قبائل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان سے مدد مانگ رکھی ہے۔وزیرِاعظم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا، یمن جنگ میں سعودی عرب کی معاونت کے حوالے سے پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیئے، اس پر سیاسی جماعتیں اپنا نکتہ نظر بیان کر کے تجاویز پیش کریں گی۔اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے، پارلیمنٹ میں پہلی بار نئے منتخب سینیٹر کسی اہم فیصلے میں اپنی رائے پیش کریں گے۔اجلاس میں تمام جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ تحریکِ انصاف بھی سات ماہ بعد اسمبلی اجلاس میں شریک ہوگی، توقع ہے کہ اعلی فوجی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے
ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی، سیکرٹری فیڈریشن رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ کسی ہمسایہ ملک سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف گذشتہ 2 سال سے مالی بحران کا شکار ہے، اسلام آباد میں جاری پاکستان ہاکی کا کیمپ بھی فنڈزکی کمی کے باعث ختم کردیا گیا تھا، اس صورت حال کے بعد انڈیا ہاکی ( ایچ آئی ) نے پاکستان کو مالی مدد کی پیشکش کی تھی تاہم پی ایچ ایف نے بھارتی آفر کو مسترد کردیا ہے اور بھارتی ہاکی فیڈریشن کو جوابی ای میل بھی کر دی ہے، پاکستان ہاکی فیڈ ریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ کسی ہمسایہ ملک سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان ہاکی کے مالی بحران کو جلد حل کرلیں گے اور ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ دوبارہ شروع کردیا جائیگا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن گذشتہ دو برس سے مالی بحران کا شکار ہے، پی ایچ ایف کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے جہاں پلیئرز کو 24 ماہ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں مل سکے ہیں وہیں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلیے اسلام آباد میں لگایا جانے والا کیمپ بھی گذشتہ دنوں اچانک ختم کردیاگیا تھا، پی ایچ ایف نے باڈی کے پیٹرن انچیف اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے 50 کروڑ روپے گرانٹ دینے کی درخواست کررکھی ہے لیکن گذشتہ ڈیڑھ برس گزر جانے کے باوجود اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)چینی صدر شی جنگ پنگ سترہ سے انیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان اور چین کے درمیان چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر اتفاق ہوگیا ہے، چینی صدر شی جنگ پنگ سترہ سےانیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان یمن کی صورتحال کو مدِ نظررکھ کر کیا جائے گا۔پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی فورس چینی صدرکی سکیورٹی کے فرائض ادا کرے گی۔گزشتہ روز ہی اسپیشل سیکیورٹی فورس کا قیام صدارتی آرڈیننس کے زریعہ عمل میں لایا گیا ہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ پورا ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ہمارا موقف تھا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو پورا ہو گیا ،اس لیے پارلیمنٹ میں آ گئے ہیں، اب کمیشن انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرے گا۔ آج ہونے والے مشترکہ اجلاس سے متعلق ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاک فوج کو یمن بھیجنے کی مخالفت کرتی ہے ۔ یمن کی جنگ میں حصہ لینے سے متعلق پارٹی اپنا موقف ایوان میں پیش کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ ہم معافی کس بات کی مانگیں ،ہم نے جنگلے نہیں توڑے ۔شیریں مزاری نے تحریک انصاف کے 5 منحرف ارکان کے بارے میں پارٹی موقف واضح کرتے ہوئے کہا جن5ارکان نےپارٹی چھوڑی وہ اب تحریک انصاف میں واپس نہیں آسکتے۔
ایمز ٹی وی (شوبز) بھارتی ٹی وی چینلز سے دکھائے جانے والے پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبولیت کے بعد پاکستانی ٹیلی ویژن فنکاروں کی عمدہ کارکردگی نے بھارتی فلم پروڈیوسرز کو اس قدر متاثر کیا کہ انھوں نے اب اپنی نئی فلموں میں وہ پاکستانی فکاروں کو کاسٹ کرنے کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹیلی ویژن کے نامور فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی، جس کے بعد ماڈل اور اداکارہ مائرہ خان ان دنوں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، فواد خان بھی متعدد فلموں میں کام کررہے ہیں بلکہ فواد خان تو بھارتی فلم پروڈیوسرز کے لیے ہاٹ کیک بن چکے ہیں وہ بھارتی فلم پروڈیوسرز کی اولین ترجیح ہیں، عمران عباس، عمائمہ ملک، ثنا، سارہ لورین حال ہی میں بھارتی فلموں میں کام کرکے اپنے فن کا لوہا منواچکی ہیں، جاوید شیخ بھی ان دنوں دو بھارتی فلموں میں کام کررہے ہیں، پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار علی حسن، عرفان ملک بھی ان دنوں بھارتی فلموں میں کام کررہے ہیں، پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے فلم پروڈیوسرز نے مشترکہ فلم سازی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
فلم ساز مہیش بھٹ بھی پاکستانی فنکاروں کے معترف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ اگر پاکستان اور بھارت مشترکہ فلم سازی کا آغاز کریں۔ نصیر الدین شاہ بھی پاکستان آکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ رواں سال کے آخر میں آکر پاکستانی فلم میں کام کریں گے۔ بھارتی اداکار اوم پوری، شبانہ اعظمی،شترو گھن سنہا بھی پاکستان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں
ایمز ٹی وی(کراچی): ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 3 کارندے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ہلاک کارندوں میں سے ایک کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈیفنس میں ٹارگٹ کلر ٹیم کے سربراہ سلیم عرف ڈالر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کا کہنا ہے کہ وہ یمن کے بحران پر بحث کے لیے پیر کو طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی اور اس معاملے پر اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔جے یو آئی ایف کے ترجمان محمد خان اچکزئی نے پارٹی کے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد ڈان کو بتایا کہ ’’ہمیں حکومت کی پالیسی کے بارے میں علم نہیں ہے کہ وہ کس طرح اس صورتحال سے نمٹنا چاہتی ہے۔ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے حکومتی مؤقف کو سنا جائے پھر اس کے بعد اس معاملے پر اپنی رائے دی جائے۔‘‘جے یو آئی ایف کا یہ مشاورتی اجلاس اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سرکاری رہائشگاہ پر اتوار کے روز منعقد ہوا، جس میں یمن کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایف کا اصولی مؤقف یہ تھا کہ اگر سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوتو ’’ہم غیرجانبدار نہیں رہ سکتے، اس لیے کہ وہ ہمارے اچھے دوست ہیں۔ لیکن چونکہ یہ خانہ جنگی ایک تیسرے ملک میں جاری ہے، چنانچہ ہمیں اپنی فوج کو اس میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اگرچہ جے یو آئی ایف اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے سیاسی حریف ہیں اور ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں ہیں، تاہم یمن میں جاری بحران کے معاملے پر دونوں جماعتوں کا نکتہ نظر یکساں ہے
ایمز ٹی وی(کوہاٹ) کوہاٹ روڈ پر واقع بنوولمنٹ اسکول کی بندش کے خلاف والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کوہاٹ روڈ پر ٹائر نذرآتش کر کے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ والدین نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور الزام عائد کیا کہ اسکول کی بندش کا نوٹیفیکیشن مارچ کے مہینے میں جاری ہوا تھا لیکن والدین کو ایک روز قبل اطلاع دی گئی۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ اب بچے کہاں جائیں گے جبکہ تعلیم کے حصول کے لیے کوئی متبادل بندوبست نہیں کیا گیا۔