ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)حکام نے کہا ہے کہ یمن کے معزول صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامیوں نے ملک کے جنوبی شہر عدن سے حوثی باغیوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کر دیا ہے،صدر ہادی کے حامیوں کو سعودی کی قیادت والے اتحاد کے جہازوں سے پھینکے گئے اسلحے اور مواصلاتی ساز و سامان سے تقویت ملی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی بمباری سے بھی انھیں فائدہ پہنچا ہے
ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا: حسن روحانی
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی شرائط پر اس وقت تک عمل پیرا ہوتے رہیں گے جب چھ عالمی طاقتیں بھی ایسا ہی کریں گی،انھوں نے کہا: ’دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ہم دھوکہ نہیں دینا چاہتے۔‘ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عالمی طاقتوں نے ’کسی دن کسی اور راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا‘ تو ایران بھی اپنے لائحۂ عمل کا انتخاب کرے گا
ایمز ٹی وی(کراچی)این اے دوسو چھیالیس کا علاقہ اس وقت انتہائی کشیدہ صورتحال کا شکار ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کریم آباد پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پی ٹی آئی کے تباہ حال کیمپ کو بحال کرنے کیلئے اقداما ت کئے۔رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی، آصف حسنین، این اے دو سو چھیالیس کے امیدوار کنور نوید جمیل ودیگر بھی موجود تھےاس موقع پر زرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، حیدر عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال ایم کیو ایم کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے، ہم نے مشتعل افراد سے ہاتھ جوڑ کر پر امن رہنے کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کے کارکنان نہیں علاقہ مکین ہیں، جو قائد تحریک الطاف حسین کے نعرے لگا رہےتھے، انہوں نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی خبر ملی ہم فوری طور پر کریم آبا د پہنچے اور صورت حال کو کنٹرول کرتے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے کیمپ کو اپنے ہاتھوں سے ٹھیک کیا، انہوں نے کہا کہ میں کل خود اس کیمپ میں بیٹھوں گا تاکہ پھر کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو
بلڈ مون ، آج پاکستان میں دیکھیں
ایمز ٹی وی(پاکستان)کیسویں صدی کا سب سے مختصراورمنفرد چاند گرہن آج ہوگا، ناسا کے مطابق گرہن کے وقت چاند مکمل طور پر لال ہو جائے گا جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے، یہ سرخ چاند پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
بلڈ مون کا دورانیہ صرف پانچ منٹ ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے علاوہ بحر الکاہل ، الاسکا، آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں،نیوز ی لینڈ اور جاپان میں دیکھا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق ہلکا چاند گرہن دوپہر 2 بج کر ایک منٹ پر شروع ہو گا، جزوی چاند گرہن سہ پہر 3 بج کر 16 منٹ پر شروع ہو گا، جبکہ بلڈ مون کا مکمل نظارہ شام چھ بج کر 49 منٹ پر کیا جا سکے گا
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) قائمہ کمیٹی نے حکومت کو حج پالیسی کی سفارشات پیش کردیں، اس سال کسی کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا ۔قائمہ کمیٹی برائےمذہبی امور کے اجلاس میں حج پالیسی 2015کے اہم نکات پیش کئے گئے، حج پالیسی کی سفارشات کے مطابق اس سال کسی کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا۔سرکاری اسکیم کے تحت 15سے 23اپریل تک درخواست وصول کی جائیں گی۔گزشتہ5 سال میں حج کرنے والے دوبارہ درخواستیں دینے کے اہل نہیں ہونگے۔
کامیاب درخواست دہندگان کا اعلان23اپریل کو قرعہ اندازی کے بعد ہوگا، 50 فیصد عازمین سرکاری اور50 فیصد پرائیوٹ اسکیم کے تحت حج کریں گے۔اس سال پہلے آئیے پہلے پائیے کے بجائےقرعہ اندازی ہوگی۔وزیرمذہبی امور کے مطابق کراچی،کوئٹہ اورسکھرسے حج پیکج 2لاکھ46ہزار271روپے ہے، تمام حجاج کرام کو واپسی پر 5لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا
سمندر میں لا پتہ شخص کی 66 دن بعد زندہ واپسی
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)رپورٹس کے مطابق لوئیس جورڈن کو سمندر میں گزرتی ہوئی ایک کشتی میں موجود افراد نے مدد کی،کوسٹ گارڈز کے مطابق 27 سالہ لوئیس نے زندہ رہنے کے لیے ہاتھوں سے پکڑی گئی کچی مچھلیوں اور بارش کے پانی پر گزارا کیا،لوئیس جورڈن کو شمالی کیرولائنا کے ساحل سے 200 میل دور ایک تیرتی ہوئی کشتی پر پایا گیا جن کو جرمنی کے ہوسٹن ایکسپریس نامی بحری جہاز نے کشتی سے نکالا
ایمز ٹی وی(لاڑکانہ)پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے، پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ جلسہ شدید بارشوں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق خراب موسم اورشدید بارشوں کے باعث برسی کی تقریبات محدود سطح پر نوڈیرو ہاؤس میں ہوں گی، جس میں پارٹی رہنماء، اراکین صوبائی، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان شرکت کریں گے۔لاڑکانہ، سکھر ، بینظیر آباد،اور دادو سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی تقریب میں شرکت کریں گے، دیگر اضلاع میں مقامی طور پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔مرکزی تقریب سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے
کریم آباد سے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج
ایمز ٹی وی(کراچی): کریم آباد میں ہنگامہ بڑھا تو پولیس بھی ایکشن میں نظر آئی۔ سات افراد کو حراست میں لیا اور تھانہ گلبرگ میں لے جا کر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما کہتے ہیں معصوم شہریوں کی گرفتاری یکطرفہ کارروائی اور جانبداری ہے۔گلبرگ تھانے کا گیٹ بند رہا اور متحدہ کے اراکین اسمبلی کھٹکھٹاتے رہے۔
لیکن دروازہ نہیں کھلا۔
پولیس کریم آباد ہنگامے میں گرفتاریوں سے متعلق رشتے داروں کو کچھ بھی بتانے سے گریزاں رہی۔بس ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی نے بیان جاری کردیا۔ کہ کریم آباد میں پی ٹی آئی کیمپ اکھاڑے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر سات افراد گرفتار کیے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ ملزم آج عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔مقدمہ درج ہونے کے خلاف رات گئے رشید گوڈیل۔۔ آصف حسین۔۔۔ ریحان ہاشمی اور دیگر ایم کیوایم رہنما گرفتار افراد کے رشتے داروں کے ساتھ گلبرگ تھانے پہنچے۔ لیکن پولیس والے اجنبی بن گئے۔گیٹ کے باہر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی سخت برہمی کا اظہار کرتے رہے۔ ایک گھنٹہ تھانے کے باہر کھڑے رہنے کے بعد پولیس کی جانبداری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کرکے ایم کیوایم رہنما گھروں کو چلے گئے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اینتھونی رائے ہنٹن کو 3 دہائیوں کے بعد جیل کی قید سے آزادی حاصل ہوگی، اس پرالزام عائد تھا کہ اس نے 1985ء میں دو مختلف ہوٹلوں میں ڈکیتی کے دوران دو افراد کو قتل کیا تھا،ہنٹن کے وکیل جن کا تعلق ایکول جسٹس انیشی ایٹو (ای جے آئی) نے عدالت کے سامنے دلیل پیش کی کہ مذکورہ جرم میں اس کو نامزد کرنے لیے ثبوت ناکافی ہیں، جس پر جیفرسن کاؤنٹی سرکٹ کورٹ کے جج لورا پیٹرو نے مقدمہ خارج کردیا