منگل, 26 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(پشاور)مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے سڑسٹھ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے آرمی پبلک اسکول کے اطراف سے بھی سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور میں ایس ایس پی آپریشن میاں محمد سعید کی زیرِ نگرانی آرمی پبلک اسکول کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران سترہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ساٹھ سے زائد مکانات کی جیوٹیکنگ مکمل کی گئی۔ایس ایس پی آپریشن میاں محمد سعید کے مطابق آرمی بپلک اسکول کے قریب افغان بستیوں میں آپریشن مکمل کیا گیا، جن میں بہاری کالونی مچینی گیٹ، ریکی ماڈل ٹاون کے علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے سڑسٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن میں تین اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں

ایمز ٹی وی(کراچی)لیاری ایکسپریس وے اور لیاری ندی سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے دو افراد جبکہ لیاری ندی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، چاروں افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک کیے گئے افراد کی عمریں چوبیس سے بتیس سال کے درمیان ہیں۔

دوسری جانب تھانہ کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے کارکن عامر عرف سرپھٹا نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کر کے چھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی کیے۔ تفتیشی رپورٹ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی گئی۔

ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن عامرعرف سر پھٹا کے اہم انکشافات سامنے آگئے، تنظیمی کمیٹی کارکن بدامنی و دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث نکلا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیشی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عامر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ متحدہ کراچی تنظیمی کمیٹی کےانچارج حماد صدیقی نے سندھ محبت ریلی ناکام بنانے کا ٹاسک دیا، جس پر مبشر، فیصل،منظورعرف مجو، عامر، کامران کالا اور شہزاد کے ساتھ ملکر ریلی پر فائرنگ کی، واقعے میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوئے تھے۔

عامر نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ کامیاب کارروائی کی اطلاع نائن زیرو پر دی، حملے کے لیے اسلحہ سیکٹر آفس سے ملا، دوران تفتیش عامر نے مزید بتایا کہ پارٹی نے انیس سو ستانوے میں محکمہ صحت میں ملازمت دلوائی اور دو ہزار بارہ میں متحدہ کا سیکٹر انچار بنایا گیا۔

عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم عامر کو سات اپریل تک رینجرز کے حوالے کردیا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  عدن میں باغیوں نے سیکیورٹی فورسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، یورپی یونین نے سعودی بمباری پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

یورپی یونین نے سعودی عرب اور اتحادی افواج کی ایک ہفتے سے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف برسرپیکار جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حملوں کو انسانی ہلاکت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے سعودی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بمباری سے آبادی کو محفوظ رکھیں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے ہیں ۔

اس سے قبل عالمی میڈیا کے مطابق یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں واقع ڈیری فیکٹری پر بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد چالیس سےزیادہ ہوگئی ہے اور اسی سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

باغیوں کے خلاف کارروائی میں ہلاکتوں کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

اس سے قبل کارروائیوں میں ایک اندازے کے مطابق ایک سو تین افراد ہلاک ہوئے تھے، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سے اب تک باسٹھ بچے بمباری کا شکار ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ایڈیشنل سیشن جج واجدعلی خان نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی دراخوست دائر کی، جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے استثنی کی دراخوست مسترد کردی اور سابق صدر پرویز مشرف کے دو ضامن کی گارنٹیاں منسوخ کرتے ہوئے پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے قابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کوحکم دیا کہ وہ دو اپریل تک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔

یاد رہے کہ 2007 میں اسلام آباد میں واقع لال مسجد میں ہونے والے فوجی آپریشن میں مسجد کے نائب خطیب مولاناغازی عبدالرشید ہلاک ہوگئے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جولائی 2013 میں اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی تھی کہ سنہ 2007میں لال مسجد پر ہونے والے فوجی آپریشن سے متعلق سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف اگر کوئی جُرم بنتا ہے تو اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  روس کا بحری جہاز بحرالکاہل میں ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں چون افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ روس کے مشرق میں 330 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے قریب پیش آیا۔

بدقسمت دالنی ووستوک نامی فشنگ ٹرالر میں ایک سو بتیس افراد سوار تھے، جن میں تریسٹھ افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ سولہ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ٹرالر میں سوار اٹھہترافراد کا تعلق روس جبکہ چون کا دیگرممالک سے ہے، جن میں لیٹویا، یوکرین، برما اور ونواتو بھی شامل ہیں۔۔تاحال حادثے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے تاہم روس میں ہنگامی امداد کے اداروں کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیرتے برفانی ٹکڑوں نے ممکنہ طور پر جہاز میں سوراخ کیا جس سے وہ ڈوب گیا۔

ایمز ٹی وی(ایجو کیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لئے اہم تعلیم دوست انقلابی اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کے تحت آئندہ امتحانات کے لئے امیدواروں کے جاری کئے جانے والے ایڈمٹ کارڈز کو جدید بنادیا گیا ہے جس میں امیدوار کی تصویر اسکین ہوگی اور رول نمبر کے ساتھ بارکوڈ بھی ہوگا اور اسی میں امتحانی مرکز کے علاوہ ڈیٹ شیٹ بھی درج ہوگی جبکہ امیدوار کو جو پرچے دینے ہوں گے انہیں نمایاں طور پر شائع کیا جائے گا۔ ان تمام فیصلوں کا اعلان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ یہ اہم فیصلے تاریخ میں پہلی بار کئے گئے اس لئے دیگر تعلیمی بورڈز کو بھی ان پر عملدرآمد کرنے کی سنجیدہ کوشش کرنی چاہئے

ایمز ٹی وی(کراچی) قانون نافذ کرنے والےاداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردیں، پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔پولیس نے طارق روڈ پر لبرٹی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، اسی طرح رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کےعلاقے مہاجرکیمپ کی مخصوص گلیوں کا محاصرہ کرکے تلاشی لی اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق موبائل پیر آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، دو گرنیڈ اوراسلحہ برآمد ہوا

ایمز ٹی وی(کراچی)اکیسیوں صدی کا سب سے مختصر چاند گرہن ہفتے کو ہوگا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیاجاسکے گا۔

ناسا کے مطابق 4 اپریل کو ہونے والے گرہن کے وقت چاند مکمل لال ہوجائے گا، جسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔ بلڈ مون کادورانیہ صرف 5 منٹ ہوگا۔پاکستان میں یہ  نظارہ ہفتے کی شام 6 بج کر 49منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

ایمز ٹی وی(کراچی)اکیسیوں صدی کا سب سے مختصر چاند گرہن ہفتے کو ہوگا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیاجاسکے گا۔

ناسا کے مطابق 4 اپریل کو ہونے والے گرہن کے وقت چاند مکمل لال ہوجائے گا، جسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔ بلڈ مون کادورانیہ صرف 5 منٹ ہوگا۔پاکستان میں یہ  نظارہ ہفتے کی شام 6 بج کر 49منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔