منگل, 26 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ترکی نے یرغمال بنائے جانے والے ایک وکیل کی تصویر شائع کرنے پر فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کو بلاک کر دیا۔بائیں بازو کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے یہ وکیل بعد میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ترکی میں بہت سے صارفین پیر کو ان ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔حریت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ان ویب سائٹس تک رسائی ختم کرنے کیلئے سرکاری احکامات موصول ہوئے

جمشید دستی سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچ گئے، کرپشن کیخلاف بل جمع

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد): رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کرپشن کیخلاف بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا، جمشید دستی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔

جمشید دستی کی قیادت میں 25 مارچ کو مظفر گڑھ سے شروع ہونیوالی سائیکل ریلی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی، جمشید دستی اور ساتھیوں نے رات پریس کلب کے باہر خیموں میں گزاری، بدھ کی صبح جمشید دستی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس کیلئے روانہ ہوئے تو موٹر سائیکل پر سوار 2 پولیس اہلکار اور میڈیا کے نمائندے ان کے ساتھ تھے۔

جمشید دستی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں کرپشن کیخلاف بل جمع کرایا، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور انگریزوں کی طرف سے دی جانیوالی جاگیریں ضبط کی جائیں۔مظفر گڑھ سے منتخب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بل منظور نہ ہونے پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ایرانی وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم اور مشیرخارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف یمن بحران سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ وزیراعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ کے قائد نے عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد پر پیشگی خوش آمدید کہا ہے، کہتے ہیں کہ صحت مند جمہوریت پروان چڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اختلافات پر برداشت کا جذبہ رکھنا چاہئے، دونوں جماعتوں کو اشتعال انگیزی سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد پر پيشگی خوش آمديد کہتا ہوں، خان صاحب یہ بھی آپ کا گراؤنڈ ہے، این اے 246 میں ضمنی انتخاب ہے، دو ملکوں کی جنگ نہیں، سياسی جماعتوں کو اختلافات پر برداشت کا جذبہ رکھنا چاہئے، اس طرح صحت مند جمہوريت پھل پھول سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کا ضمنی الیکشن معنی رکھتا ہے، دونوں جماعتوں کی جيت پاکستان کی جيت ہوگی، مخالفین اشتعال انگيزی سے پرہيز کريں، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ہوگیا تو مبارک دیتا ہوں

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) عمران خان کہتے ہیں سیکیورٹی خدشات کا پتہ نہیں، پاکستان سب کا ملک ہے، خوف اور نو گو ایریا کو ختم کرنا ہوگا، کب تک دوسروں کی جنگ لڑتے رہیں گے، دوست ممالک کو بھی ہمارے حالات سمجھنے چاہئیں۔

سندھ کے دورے پر روانگی سے قبل بنی گالہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے يمن جنگ ميں شامل ہونے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کب تک دوسروں کی جنگ لڑتے رہيں گے، دوست ممالک کو ہمارے حالات سمجھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کا نہیں معلوم، ملک سب کا ہے، خوف اور نوگو ایریا کو ختم کرنا ہوگا، کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو الطاف حسین پر کیس کریں گے، وہ لندن سے بیٹھ کر لوگوں کو بھڑکاتے ہیں، سنا ہے میرے استقبال کیلئے کراچی میں انڈے ٹماٹر پہنچ گئے ہیں۔پی ٹی آئی کپتان کہتے ہیں کہ کسی لچے لفنگے کو بھی ايسے تقرير کرتے نہيں ديکھا جيسی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، نواز شريف معصوم چہرہ بناکر بيٹھے رہے، قوم کو مبارک ہو کمیشن کا قیام ہوچکا ہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مشروط طور پر معطل کردیئے،  آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر وارنٹ بحال ہوجائیں گے۔جسٹس نور الحق قریشی نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت کی، ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کا نام چالان کے خانہ نمبر 2 میں ہے، اس خانے کے ملزم کو پیش ہونے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، آئندہ سماعت پر پرویز مشرف پیش ہوجائیں گے۔

عدالت نے وکیل کی یقین دہانی پر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مشروط طور پر معطل کردیئے اور ملزم کو 27 اپریل کو ٹرائل کورٹ میں ہر صورت پیش ہونے کا حکمدیا، عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال ہوجائیں گے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا، جس پر ارکان پارلیمنٹ آج بھی یمن کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیں گے اور حکومت کو اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کی نظریں اس اجلاس پرہیں کہ کیا فیصلہ کیا جاتا ہے، اجلاس میں جو فیصلہ کیا جائے گا اس پر عمل ہوگا۔ہم منڈینٹ کی تلاش میں نہیں صلاح مشورے کیلئے بیٹھے ہیں، حکومت نیک نیت سے ایوان کا مشورہ سن رہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے مشوروں کو نیک نیتی کے ساتھ پالیسی کا حصہ بنائیں گے، یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ ہماری رہمنائی کریں، تمام مفید مشوروں کو ایک پالیسی کی شکل دینا چاہتے ہیں، سعودی عرب کے مطالبات پر بھی ہماری رہمنائی کی جائےانھوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی ہے، ہمیں ترکی سے کسی چیز کا انتظار ہیں، جو کل تک واضح ہوجائے گی، ترکی کے صدر کے مشورے کے بعد اگلی حکمت عملی بنائیں گے، ترک صدر ایران جارہے ہیں، ایران کو بھی یمن کی پالیسی پر غور کرنا چایئے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم اس محاذ کے پیچھے نہیں بلکہ متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہیں ، جس پر احتیاط سے کام لینا چاییئے۔انکا کہنا تھا کہ  خواجہ آصف نے جتنی وضاحت کی اس سے زیادہ وضاحت کی ضرورت نہیں، ہمارے دوستوں کو جو چیزیں درکار ہیں، خواجہ آصف بتا سکتے ہیں

ایمز ٹی وی(بہاولپور) مچھ اور بہاولپور کی جیلوں میں قتل کے مزید دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر قیدی امیر حمزہ کو پھانسی دی گئی، مجرم نے انیس سو پچانوے میں معمولی تنازع پر مشتعل ہو کر ایک شخص کوقتل کیا تھا۔

امیر حمزہ کو ایڈیشنل سیشن جج سبی نے دو ہزار چار میں سزائے موت سنائی تھی۔صدرِ مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد مجرم کو دی گئی سزا پر عملدرآمد کیا گیا، بلوچستان میں سات برس بعد کسی مجرم کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔بہاولپور سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی سابق فوجی سکندر کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم نے دو ہزار دو میں دوران ڈیوٹی سکھر میں اپنے ساتھی فوجی جوان کو موت کے گھاٹ اتارا تھا، سکندر کو فوجی عدالت نےموت کی سزا سنائی تھی۔

گزشتہ روز پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختۂ دار کے حوالے کردیا گیا تھا، طیب اور جعفر نامی مجرمان کی سزا کے حکم نامے پر لاہور اور ساہیوال میں عمل در آمد کیا گیا، طیب کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں جبکہ جعفر کو ساہیوال سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے جرم میں سزا دی گئ

ایمز ٹی وی(لاہور)ملک کے معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کے علاقے میں مشہور شاعراحمد فراز مرحوم کے گھر داخل ہوکر مسلح ڈاکو دس تولے سونا، تین موبائل فون، لیپ ٹاپ اور مختلف اعزازات لوٹ کرفرارہوگئے۔مذکورہ واقعہ سات اپریل کی علی الصبح پیش آیا، ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، اہل خانہ کے مطابق ڈاکو پشتومیں بات چیت کررہے تھے اورچہروں کونقاب سے ڈھانپ رکھا تھا۔پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے فنگرپرنٹس بھی حاصل کرلئے گئے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے