ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان بالآخر سات ماہ کے بعد پارلیمنٹ پہنچ گئے۔تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سات ماہ کی طویل جارحانہ سیاسی اننگ کھیل کر جب پارلیمنٹ واپس پہنچے تو انکے چہرے پر ایک مسکان پھیلی ہوئی تھی۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے انہوں نے صرف ایک جملہ کہا جو کچھ پارلیمنٹ کے حوالے سے کہا اس پر قائم ہوں، اپنی ٹیم کے ہمراہعمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پراعتماد اندازمیں داخل ہوئے اور اپنی جماعت کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت کی۔عمران خان نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر سات ماہ قبل پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے اپنے مطالبات کے لیے دھرنا دیا۔بعد میں حکومت کیجانب سےدھاندلی کی تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن کے قیام پر متفق ہونے کے بعدانہوں نے اپنا احتجاج ختم کرکےاس وقت پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی، جب یمن کی صورتحال پر غور کیلئے مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا
ایمز ٹی وی ( صحت) ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مؤثر غذا ہے ۔ماہرین صحت نے کہا ہے کہ امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم بھی پایا جاتا ہے جو انسانی جسم میں بلڈ پریشر کی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے ۔ ماہرین صحت کے مطابق امرود میں موجود اجزا خون کی روانگی کو متوازن کرتے ہیں جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات میں مدد ملتی ہے ۔ موسم سرما میں امرود کا استعمال صحت کیلئے کافی مفید سمجھا جاتا ہے ۔امرود میں ایسے وٹامن موجود ہیں جو اچھی صحت جو اچھی صحت کے ساتھ ہی ساتھ دل کے امراض کیلئے فائدہ مند ہیں ۔طبی ماہرین کے مطا بق امرود کھانے کے علا وہ اس کے پتوں کا رس چہر ے پر لگا نے یا پتے ابال کر اس کے پا نی سے منہ دھو نے سے چہر ے کے دلکشی میں اضافہ ہو تا ہے اورامرود میں مو جو د وٹا مز اور پو ٹاشیم جلد کو جھر یو ں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ماہر ین کے مطا بق جلد کی حفا ظت کے علا وہ امر ودہا ضمہ بہتر بنا نے ، فشا رِ خو ن کو معمول پر رکھنے اور وزن کم کر نے میں بھی معاون ثابت ہوسکتاہے۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سربراہ عوامی تحریک شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کو یمن بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف اورکورکمانڈر نے کرنا ہے ،جو سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے وہ عقل کا اندھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تو کمپنی کی مشہوری کے لئے بلایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہ یمن کے معاملے پر قوم کو الجھایا جا رہا ہے،سعودی عرب کی سلامتی پر حرف آیا تو پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی پرشیخ رشیدنے کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی بتا دیا تھا 35 نشستوں کیلئے 60 نشستوں کی قربانی دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سازش کر رہی ہے۔ بجلی کے تمام پیداواری منصوبے ناکام ہو چکے ہیں، 2 سال میں ایک میگا واٹ بجلی کا بھی اضافہ ہوا ہو تو بتائیں
ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین نے ایک تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ پولیو وائرس ایک ایسی بیماری ہے جو دماغی کینسر کا معاون علاج ہے ۔ تحقیق کے مطابق دماغی رسولیوں کے 2 مریضوں کا علاج پولیو وائرس کی مدد کیا گیا جس کے بعد میڈیکل نے انہیں کینسر سے پاک قرار دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پولیو وائرس ٹھوس سرطانی رسولیوں پر موجود مالیکیولز سے جڑ جاتا ہے جن میں گلائیوبلاسٹوما بھی شامل ہے۔ ماہرین نے پولیووائرس کو پہلے جینیاتی طور پر تھوڑا تبدیل کرکے اس کا متاثر کرنے والا جینوم نکال دیا اور اس بے ضرر پولیو وائرس کو گلائیوبلاسٹوما میں براہِ راست داخل کردیا، رسولی میں جانے کے بعد پولیووائرس نے صحت مند خلیات (سیلز) کو تو نقصان نہیں پہنچایا تاہم کینسر کی وجہ بننے والے خلیات کو تباہ کرنا شروع کردیا جس کےبعد مریض کے جسم میں موجود قدرتی دفاعی نظام سرگرم ہوگیا اور اس نے کینسر کی رسولیوں کو تباہ کرنا شروع کردیا۔ڈیوک یونیورسٹی میں مالیکیولر جنیٹکس کے پروفیسر اور سرجری کے ماہر ڈاکٹر میتھیاس گروئمر نے 15 سال قبل کینسر کی رسولی (ٹیومر) پر پولیو وائرس سے حملہ کرکے اسے ختم کرنے کا خیال پیش کیا تھا جس پر ماہرین نے تنقید کی تھی۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا، وزیراعظم نواز شریف سری لنکن صدر سے ملاقات کے باعث اجلاس میں پیش نہیں ہوئے جس پر اپوزیشن نے اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی غیر موجودگی پر اپوزیشن نے اجلاس ملتوی اور حکومت نے جاری رکھنے پر اصرار کیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ بحث شروع کی جائے، وزیراعظم جلد اجلاس میں شامل ہوجائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، وزیراعظم ساڑھے 3 بجے کے بعد اجلاس میں آئیں گے۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسپیکر کو تجویز دی کہ اجلاس شام 4 بجے تک ملتوی کردیا جائے، اہم اجلاس میں وزیراعظم کی موجودگی ضروری ہے، میاں نواز شریف بہت میٹھا بولتے ہیں، انہیں سننا اچھا لگتا ہے
ایمز ی وی(اسلام آباد)پاکستان اور سری لنکا نے باہمی تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف سے سری لنکن صدر پالا سری سینا نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس سے قبل وزيراعظم ہاؤس پہنچنے پر معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا گیا، سری لنکن صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔مشترکہ نیوزی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تعلقات مزيد مستحکم بنانا چاہتے ہيں، صدر پالا سری سینا سے دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع کہتے ہیں تنازع کے حل کیلئے ترکی ایران سے رابطے میں ہیں، سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج بھیجنے کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی واپسی کو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی فتح قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع نے حکومتی پالیسی بیان پيش کردیا، خواجہ آصف کہتے ہیں سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، پارلیمنٹ سے بالا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا، عوامی امنگوں کا خیال رکھیں گے، سعودی عرب نے فضائی، بری اور بحری ضروریات سے آگاہ کیا، ترکی نے بھی یمن میں غیر ریاستی عناصر کی مخالفت کی، پاکستان اور ترکی نے سعودی عرب کے دفاع اور مسئلے کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا، خطے میں امن کیلئے مسلم امہ کا اتحاد ضروری ہے، پاکستان یمن میں غیر ریاستی عناصر کے کردار کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی ہمارے لئے اہم ہے، سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو پاکستان اپنے بھائیوں کیساتھ کھڑا ہوگا، اس حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے، مقدس سرزمین کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور دفاع کرینگے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یمن کی صورتحال خطے پر اثر انداز ہوگی، اثرات پاکستان تک بھی پہنچیں گے، پاکستانیوں کا محفوظ انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے، وزیراعظم خود نگرانی کررہے ہیں، سعودی عرب نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے نو فلائی زون سے پرواز گزرنے کی اجازت دی۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان یمن میں امن کیلئے کسی بھی عمل کی حمایت کرے گا، وزیراعظم نواز شریف نے پُرامن حل کیلئے ترکی کا دورہ کیا، یمن کے مسئلے پر پاکستان اور ترکی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، آج سعودی عرب کے نائب ولی عہد ترکی کا دورہ کررہے ہیں جبکہ 8 اپریل کو ایران کے وزیر خارجہ پاکستان آئیں گے، سفارتی کوششوں کا مقصد یمن کی صورتحال کا پُرامن حل تلاش کرنا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت براہ راست دہشتگردی سے نبرد آزما ہے، قوم کے ایک لاکھ 72 ہزار بیٹے دفاع وطن کیلئے برسر پیکار ہیں، پاک فوج دہشتگردی کیخلاف اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کررہی ہے، پاکستان اپنے وسائل سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہا ہے، اس جنگ میں پاک وطن کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کو ایوان اور جمہوریت کی فتح قرار دیا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پارلیمان کے باہر کراچی آپریشن کی بھی گونج سنی گئی، ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں ٹارگٹ کلنگ کا سب سے زیادہ نشانہ ایم کیو ایم کے کارکن بنے، شہداء کے قاتلوں کو بے نقاب ہونا چاہئے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے مشترکہ اجلاس کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان پارلیمنٹ میں آئے، کسی رکن نے استعفیٰ نہ دینے کی بات نہیں کی۔کراچی آپریشن پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں سب سے زیادہ متحدہ کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی، شہداء کے قاتلوں کو بے نقاب ہونا چاہئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی مک مکا، کوئی معاہدہ آئین تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، استعفیٰ کی صورت طلاق جیسی ہوتی ہے دے دی تو دے دی، 7 ماہ 3 روز تک ایوان سے رجوع نہ کرنے والے نامحرم ہیں
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)افغان طالبان نے اپنے 'کرشماتی' سپریم لیڈر ملا عمر کی تفصیلی سوانح حیات شائع کر دی ہے اور یہ اقدام بظاہر عسکریت پسندوں حلقوں میں دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کا توڑ لگ رہا ہے،شائع ہونے والی سوانح عمری ملا عمر کے بطور سپریم لیڈر انیس برس مکمل ہونے پر ایک خراج تحسین ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اب بھی 'جہادی سرگرمیوں' میں بھرپور انداز سے متحرک ہیں
ایمز ٹ وی(اسلام آباد) یمن میں کشیدہ صورتحال اور سعودی عرب کو مدد فراہم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہورہا ہے،یمن میں حکومت مخالف حوثی قبائل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان سے مدد مانگ رکھی ہے،اس سلسلے مین وزیرِاعظم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا، یمن جنگ میں سعودی عرب کی معاونت کے حوالے سے پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیئے، اس پر سیاسی جماعتیں اپنا نکتہ نظر بیان کر کے تجاویز پیش کریں گی