ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمگیا جبکہ ایک ی کا تسلسل مارچ میں بھی قائم رہا اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراع (ایف اے او) کا فوڈ پرائس انڈیکس ماہانہ بنیادوں پر 1.5فیصد نیچے آسال میں اس کی سطح میں 18.7فیصد کمی ہوئی۔
چینی کی قیمت مزید نیچے آکر فروری 2009 کی کم ترین سطح پرآنے کے علاوہ پکانے کے تیل، سیریلز اور گوشت کی قیمتوں میں کمی انڈیکس گھٹ جانے کی وجہ بنی، مارچ میں صرف ڈیری پرائسز میں اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان اپریل 2014سے جاری ہے، بیشتر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ اچھی پیداوار اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بنی۔ ایف اے او کی ای میل کے مطابق مارچ میں چینی کی قیمتیں فروری سے 9.2فیصد کم ہوگئیں جس کی بڑی وجہ بہتر پیداوار کی امید اور چینی کے بڑے ایکسپورٹر برازیل کی کرنسی کی قدر میں کمی ہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ماہ سیریلز کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر 1.1فیصد کمی ہوئی تاہم ایک سال میں سیریلز کی قیمتیں 18.7فیصد کم ہوچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین، بھارت اور پاکستان میں گندم کی پیداوار ریکارڈ سطح پر رہنے کی امید ہے جبکہ رشین فیڈریشن اور یوکرین میں پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے، رواں سال چاول کی پیداوار کے حوالے سے بھی بہتری کی امید ہے۔ ایف اے او کے مطابق سال 2014-15 میں سیریلز کی کھپت 17ملین ٹن کے اضافے سے 2 ارب 49 کروڑ 30لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے اور سال کے اختتام پر ذخائر مارچ کی پیشگوئی سے زیادہ رہیں گے جو فی الوقت 64 کروڑ 50 لاکھ ٹن ہیں جبکہ سال 2014-15 میں ذخیرہ برائے استعمال تناسب 25.9فیصد رہے گا جو 2001-02 کے بعد بلند ترین سطح ہے
ایمز ٹی وی(لا ہور)سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفٰی کانجو کو زین قتل کیس میں آج لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے،مصطفی کانجو نے گاڑی ٹکرانے پر کیولری کے علاقے میں اچانک فائرنگ شروع کردی تھی، اس دوران نوجوان زین گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبک حسنین زخمی ہوا تھا
ایمز ٹی وی (کھیل ) سابق چیف سلیکٹر معین خان کو ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی، نئے چیف ہارون رشید اس سے25ہزار روپے زائد بطور ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ وصول کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق اب وہ اسی تنخواہ پر کام کریں گے، بورڈ سے ملنے والی دیگر مراعات سے بھی وہ پہلے ہی مستفید ہو رہے تھے اس لیے کوئی خاص تبدیلی نہیں ہو گی، البتہ ’’نئے ٹیلنٹ کی تلاش‘‘ کیلیے اندرون ملک سفر کی مد میں ٹریول اور ڈیلی الاؤنس ملنے لگے گا، نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ہارون سے اب گیم ڈیولپمنٹ اور ویمنز کرکٹ کے معاملات واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کرنے پر بورڈ کے ساتھی آفیشلز حیران رہ گئے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق 2050 تک بھارت انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ کر پوری دنیا میں سب سے زیادہ مسلمان آبادی والا ملك بن جائے گا اور پوری دنیا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی آبادی تقریباً برابر ہو جائے گی۔واشنگٹن میں واقع پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کی تیسری سب سے بڑی آبادی ہندو مذہب کے ماننے والوں کی ہو گی اور بھارت میں ہندوؤں ہی کی اکثریت رہے گی۔اگلی چار دہائیوں میں عیسائی مذہب سب سے بڑا مذہبی گروہ بنا رہے گا لیکن کسی بھی مذہب کے مقابلہ اسلام سب سے تیز رفتار سے آگے بڑھے گا۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں عیسائیت سب سے بڑا مذہب ہے اس کے بعد مسلمان آتے ہیں اور تیسری سب سے بڑی آبادی ایسے لوگوں کی ہے جو کسی مذہب کو نہیں مانتے۔
اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2070 تک اسلام سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
اندازہ ہے کہ اگلے چار عشروں میں دنیا کی آبادی 9.3 ارب تک پہنچ جائے گی اور مسلمانوں کی آبادی میں 73 فیصد کا اضافہ ہو گا، جب کہ عیسائیوں کی آبادی 35 فیصد بڑھے گی اور ہندوؤں کی تعداد میں 34 فیصد اضافہ ہو گا۔اس وقت مسلمانوں میں بچے پیدا کرنے کی شرح سب سے زیادہ ہے یعنی اوسطاً ہر خاتون 3.1 بچوں کو جنم دے رہی ہے، عیسائیوں میں ہر خاتون اوسطاً 2.7 بچے کو جنم دے رہی ہے اور ہندوؤں میں بچے پیدا کرنے کی اوسط شرح 2.4 ہے۔
2010 میں پوری دنیا کی 27 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر کی تھی، وہیں 34 فیصد مسلمان آبادی 15 سال سے کم کی تھی اور ہندوؤں میں یہ آبادی 30 فیصد تھی۔ اسے ایک بڑی وجہ سمجھا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی دنیا کی آبادی کے مقابلے زیادہ تیز رفتار سے بڑھے گی اور ہندوؤں اور عیسائیوں اسی رفتار سے بڑھیں گی جس رفتار سے دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلمانوں کی آبادی یہودیوں سے زیادہ ہو جائے گی۔رپورٹ میں بچے پیدا کرنے کی شرح کے علاوہ آباديوں میں اس الٹ پھیر کی وجہ تبدیلیِ مذہب کو بھی بتایا جا رہا ہے۔آنے والے عشروں میں عیسائی مذہب کو سب سے زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے اور کہا گیا ہے کہ چار کروڑ افراد عیسائی مذہب اپنا لیں گے وہیں دس کروڑ 60 لاکھ لوگ اس مذہب کو چھوڑ دیں گے۔ اسی طرح ایک کروڑ 12 لاکھ لوگ اسلام کو اپنائیں گے وہیں تقریباً 92 لاکھ دائرۂ اسلام سے خارج ہو جائیں گے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے کہا ہے کہ اس نے دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جن پر امریکہ میں مختلف مقامات پر بم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ان دونوں خواتین نے جو امریکی شہری ہیں، خود کو ’دولتِ اسلامیہ کی شہری‘ قرار دیا۔
کچھ عرصہ پہلے تک نویل ویلنٹزاس اور آسیہ صدیقی دونوں نیویارک شہر کے کوئینز سیکٹر میں رہتی تھیں۔ آسیہ صدیقی کے پاس کئی ’گیس ٹینک‘ تھے اور عدالتی دستاویزات کے مطابق ان کے قبضے سے ان آلات کو بموں میں تبدیل کی ہدایات بھی ملی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق آسیہ صدیقی کا تنظیم القاعدہ فی جزیرہ العرب کے ارکان سے تواتر کے ساتھ رابطہ تھا۔امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق آسیہ صدیقی کی مبینہ ساتھی ویلینٹزاس اسامہ بن لادن کو ہیرو کہہ کر پکارتی تھیں۔
نیویارک کے فیلڈ آفس میں ایف بی آئی کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئگو راڈریگس نے بتایا کہ ’ملزم خواتین نے دھماکہ خیز آلات کے ذریعےدہشت گردی سے تباہی پھیلانے کی سازش کی۔ انھوں نے پریشر ککر بم بنانے کی ترکیبوں پر بھی تحقیق کی جو بوسٹن میں میراتھن کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔‘محکمۂ انصاف کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین نے گذشہ سال اگست سے دھماکہ خیز چیزیں بنانے کی منصوبہ بندی کی اور (اس مقصد کے لیے) کیمسٹری اور بجلی جیسے موضوعات کی تعلیم حاصل کی۔دالتی دستاویزات کے مطابق ان خواتین کا کوئی خاص ہدف نہیں تھا لیکن ایک موقعے پر انھوں نے نیویارک کے مین ہیٹن میں واقع ہیرالڈ سکوائر کے بارے میں سوچا تھا۔ محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ دونوں خواتین ’تاریخ رقم کرنا‘ چاہتی تھیں اور انھوں نے حالیہ دہائیوں میں کئی بڑے حملوں میں استعمال کردہ بم بنانے کے طریقوں پر تحقیق کی۔
ویلینٹزاس نے بظاہر امریکی فضائیہ کے ایک افسر پر تنقید کی تھی جسے حال ہی میں پرتشدد جہاد میں شرکت کے لیے شام جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے سوال کیا کہ جب امریکہ میں ایسے ہدف موجود ہیں جن سے ’اللہ کو خوش‘ کرنے کے مواقع مل سکتے ہیں تو پھر لوگ باہر کے ممالک کا سفر کیوں کرتے ہیں؟عدالتی کاغذات کے مطابق یہ دونوں خواتین کئی سال سے ایک انڈر کور ایجنٹ سے رابطے میں تھیں۔آسیہ صدیقی نے مبینہ طور پر ایجنٹ کو بتایا کہ ویلینٹزاس کو اس طرح کے پریشر ککروں میں خاص دلچسی تھی جو 2013 میں بوسٹن کے بم دھماکوں میں استعمال کیے گئے تھے۔دونوں خواتین اگلے چند گھنٹوں میں نیو یارک کی ایک عدالت میں پیش ہوں گی۔ اگر قصوروار پائی گئیں تو انھیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
پچھلے ماہ سرکاری اہلکاروں نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے 47 سالہ تیرود نیتھن ویبسٹر کو جو امریکی شہری ہیں اور کافی عرصہ امریکی فضائیہ میں رہے ہیں، مبینہ طور پر دولتِ اسلامیہ کی مدد کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔گرفتاری سے قبل وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے مشرقِ وسطیٰ میں رہ کر کام کر رہے تھے اور انھوں نے شدت پسند گروہ دولتِ اسلامیہ میں شرکت کے لیے شام جانے کی کوشش بھی کی تھی۔ تاہم وہ ان تمام الزامات سے انکاری ہیں۔
ایمز ٹی وی ( پشاور) آئی ڈی پیز کا اپنے گھروں کا واپس جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اب تک ایک سو تہتر خاندان باڈہ خیبر ایجنسی روانہ ہوگئے ہیں۔ ان خاندانون کو چھ ہزار آٹھ سو اٹھارہ اے تی ایم کارڈز جاری کردیئے گئے ہیں ۔جبکہ چار ہزار سات سو نواسی خاندان وذیرستان جاچکے ہیں اور ان خاندانوں کو بھی دو ہزار نو سو اے ٹی ایم جاری کیئے جا چکے ہیں۔ستر خاندان شمالی وزیرستان چلے گئے جبکہ ان کو باسٹھ اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے ہیں، واپس جانے والے ہر خاندان کو فیملی ٹینٹ اور چھ ماہ کا راشن دیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اے ٹی ایم کارڈکے ذریعے ہر متاثرہ خاندان پچس ہزار تک کی رقم نکال سکتا ہے
ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) پاکستان الیکشن کمشن نے کنٹونمنٹ الیکشن میں سیاسی مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وذیر ریلوے سعد رفیق سے سات روز میں وضاحت طلب کرلی ہے ۔سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈہ پور کی شکایت پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خرم نواز کے مطابق، آپ نے ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد لاہور کے علاقے والٹن میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جو الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کو سات روز میں تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک) یمن میں محصور 300 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کا آغازہوگیا۔ایک سو سے زائد پاکستانی چین کے بحری جہاز کے ذریعے عدن کی معلا بندرگاہ سے جبوتی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ یمن میں پھنسے180 سے ذائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے عدن بندرگاہ سے چینی جہاز روانہ ہو چکا ہے ۔ مکلا سے 150 سے ذائد پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فریگیٹ بھی مکلا میں لنگر انداز ہے ۔عدن اور مکلا کے علاوہ یمن کے دیگر شہروں میں بھی 2ہزار کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ۔ ہم وطنوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا طیارہ بھی آج اڑان بھرے گا ۔
ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر الیکشن 2013 میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ جون 2015 میں گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج تعینات کی جائے ۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی جانب سے گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان نے پابندی کے باوجود من پسند افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کیا اور ن لیگ کے امیدوار کی مقبولیت کےلئے متعدد ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا گیا۔ تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن، گورنر ہاؤس اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے گورنر گلگت بلتستان کی غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
ایمز ٹی وی ( لاہور) لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ماہ اپریل سے بزرگ پینشنز ڈبل کری جائیں۔جسٹس سید منصور علی شاہ کی ذیر صدارت پینشنز کے معاملے پر دائر کی درخواستوں کی سماعت کی گئی جس میں درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے کئی سال پہلے ہی 75 سالہ بڈھے افراد کی پینشنز ڈبل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا مگر اس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس سے عدالت کے حکم کی خلاف ورذی ہو رہی ہے ۔ لہذا جسٹس سید منصور نے حکم دیا کہ بزرگوں کی پینشن ڈبل کی جائے جس پر چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومت بزرگ پینشنز ادا کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انکی بقایاجات کی مد میں ساٹھ عرب روپے بنتے ہیں جس کی ادائیگی کیلئے طریقہ واضع کیا جارہا ہے ۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت میں دلائل دیئے کہ چیف سیکریٹری عدالت کے ساتھ غلط بیانی کر رہے ہیں بقایاجات کی مد میں صرف بیس ارب روپے بنتے ہیں ۔ تاہم عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت بزرگوں کو اپریل کے ماہ میں ڈبل پینشن دیں اور ان کے بقایاجات کی ادائیگی کا شیڈول جلد از جلد بنا کر عدالت میں پیش کریں