منگل, 26 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)روسی ریاست جمہوریہ داغستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے میمنے کی عجیب وغریب شکل نے ہر دیکھنے والے کو دہشت زدہ کردیا ہے، جمہوریہ داغستان کے گاؤں چرکا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کسان بلیسیئس لاورنتیو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بھیڑ کے ہاں میمنے کی پیدائش کا بے صبری سے منتظر تھا لیکن جب وہ نومولود میمنے کو دیکھنے پہنچا تو خوف سے ان کا دل بیٹھ گیا۔انھوں نے بتایا کہ ان کے سامنے جو چھوٹا سا جانور تھا اس کا باقی جسم تو میمنے جیسا ہی تھا لیکن اس کاچہرہ کسی غصیلے بوڑھے انسان جیسا تھا اور یہ گھور گھور کر انھیں دیکھ رہا تھا

ایمز ٹی وی(کراچی)یمن میں خانہ جنگی کے باعث سیکڑوں پاکستانی اب بھی وہاں محصور ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا ایک اور طیارہ جبوتی روانہ ہوگا، سعودی سول ایوی ایشن نے کلیئرنس دے دی۔

پی آئی اے کا طیارہ دوپہر12 بجے کراچی سے جبوتی کے لیے اڑان بھرے گا۔ ائر بس 310 میں 221 مسافرو ں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ پرواز سینئر پائلٹ صادق رحمان لے کر جائیں گے۔

دوسری جانب یمن میں پھنسے ہوئے 7 سوڈانیوں اور ایک افغان شہری نے بھی پاکستان سے مدد مانگ لی۔ ان محصور فراد نے صارم برنی ٹرسٹ کے ذریعے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ یمن کی صورتحال کے باعث وہاں سوڈان اور افغانستان کے سفارتخانے بند ہو چکے ہیں

ایمز ٹی وی(کراچی)یپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے قومی امور پر مشاورت کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو آج بلاول ہاؤس مدعو کرلیا۔

آسف علی زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت دی ہے جو سہ پہر 3 بجے سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں یمن کی تازہ صورتحال سمیت دیگر ملکی مسائل پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی میں سیاسی سرگرمیوں کے بڑے مرکز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کےاطراف سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

کے ایم سی کے عملے نے بھاری مشینری کے ساتھ رات گئے بلاول ہاؤس کے اطراف آپریشن شروع کیا۔

بلاول ہاؤس کے اطراف سے کے ایم سی عملہ رینجرزکی موجودگی میں رکاوٹیں ہٹارہاہے۔ آپریشن کی نگرانی ڈی سی ساؤتھ کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدر آصف زرداری نے خود اپنی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے اطراف سے بیریئرز ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ جس پر بلاول ہاؤس کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں

ایمز ٹی وی (لندن) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تحریک انصاف کو پیشکش کی ہے کہ تحریک انصاف یادگار شہداء کے تقدس کا خیال رکھے اور شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرے۔

لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں ، کارکنوں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے مکینوں کے مابین افسوسناک واقعے سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے، میں اس واقعہ کا الزام کسی کو دینا نہیں چاہتا کیونکہ میری نیت نیک ہے اور میں پرامن اورمنصفانہ طورپر الیکشن کا انعقاد چاہتا ہوں۔ ملک کی دو قومی جماعتوں میں اور جمہوریت میں زبانی کلامی محاذ آرائی و تنقید و حمایت کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن دونوں یا زیادہ جماعتوں کو اپنے اختلافات کو دشمنی کا رخ نہیں دینا چاہیے اور ایسا ماحول پیدا نہیں ہونے دینا چاہیے کہ جیسے دو مخالف قوتیں آپس میں لڑرہی ہوں یامخالف ممالک کے عوام آپس میں دست و گریباں ہورہے ہوں۔

الطاف حسین نے کہا کہ کیا تحریک انصاف اور پورے پاکستان کو نہیں معلوم کہ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے 20 ہزار شہداء کی یاد گار ہے اور ہزاروں لوگ وہاں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں، اگر تحریک انصاف کے لوگ جناح گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کریں تواس سلسلے میں جو تعاون ایم کیو ایم سے ہوسکا وہ ہم کریں گے لیکن اگر وہ بضد ہیں کہ وہ جناح گراؤنڈ ہی میں جلسہ کریں گے تو ہمیں اس بات کا موقع دیا جائے کہ ہم یادگارشہداء کی حفاظت کے لئے مناسب انتظامات کرسکیں اور تحریک انصاف سے بھی ہم یہ گزارش کریں گے کہ وہ یادگار شہداء اور اس کے تقدس کا خیال رکھیں اور شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔

ایمز ٹی وی(کراچی)یمن کے تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا ہے، سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

یمن کے بحران کےپرامن حل اورمحصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلٰی سطحی وفد ریاض پہنچ گیا ہے۔

وفد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز سمیت فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ریاض کےبین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستانی وفد سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریگا جس میں یمن کے جنگی بحران اور وہاں محصور پاکستانیوں کی واپسی سمیت سعودی عرب کی سالمیت اور تحفظ کیلئے تمام تروسائل فراہم کرنے کا وزیراعظم کا پیغام پہنچائے گا

ایمز ٹی وی (اسائنمنٹ ڈیسک) عثمان کا کہنا ہے کہ ’میں ایک ٹیلی فوٹو لینس استعمال کر رہا تھا اور وہ سمجھی کہ یہ کوئی ہتھیار ہے۔‘

انٹرنیٹ پر یہ تصویر شائع کرنے والے افراد کو بظاہر بندوق کی نال میں جھانکتی اس بچی کی آنکھ میں خوف کے سائے دکھائی دیے۔
ان کے مطابق ’عموماً بچے کیمرے کو دیکھ کر یا تو بھاگ جاتے ہیں یا چہرہ چھپا لیتے ہیں یا پھر مسکرا دیتے ہیں اور مجھے بچی کے خوفزدہ ہونے کا احساس تصویر کھینچنے کے بعد اسے دیکھنے پر ہوا۔ وہ اپنا ہونٹ کاٹ رہی تھی اور اس نے ہاتھ بھی بلند کیے ہوئے تھے۔‘
عثمان نے کہا کہ ان پناہ گزین کیمپوں میں بچے صحیح صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ ’یہ بچے ہی ہوتے ہیں جو معصومیت میں حقیقت بیان کر دیتے ہیں۔‘
حدیہ کا تعلق شامی شہر حما سے تھا اور وہ اپنی والدہ اور دو بہن بھائیوں کے ساتھ 150 کلومیٹر کا سفر کر کے اس کیمپ میں پہنچی تھیں جو ترک سرحد سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)  اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں آج تک کسی بھی ہدایتکار نے اسلام کے موضوع پر فلم بنانے کی ہمت نہیں کی ہے جو کہ بے حد افسوس کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں تو ہدایتکاروں نے ’’خدا کیلئے‘‘ جیسی فلم بنانے کی ہمت کی ہے۔ ایسی ہمت کوئی ہمارے یہاں نہیں دکھا پایا۔ نصیرالدین شاہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ فلم ’’پی کے‘‘ میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ہندو مذہب کی بعض برائیوں پر تو خوب طنز کیا لیکن اسلام پر طنز سے کرنے سے گریز کیوں کیا تو انہوں نے کہا یہ سوال آپ ہیرانی صاحب سے پوچھیں۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) مصباح الحق ٹیسٹ، شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی اور  اظہرعلی ایک روزہ میچز کے لئے قومی  ٹیم کے کپتان مقرر جب کہ سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم مصباح ٹیسٹ جب کہ شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے اس کے علاوہ وہ یونس خان کو بھی بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ڈسلپن کےحوالے سے انتہائی لاجواب انسان ہیں۔ یونس خان ریٹائر نہیں ہورہے جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔

شہریارخان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ہماری فٹنس عالمی معیار کی دوسری ٹیموں کے مقابلے میں نہیں تھی، ہم اب اپنی ٹیم کو دوبارہ بنارہے ہیں اس لئے اظہر علی کو ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کا نیا کپتان بنایا ہے گوکہ  وہ ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے  تاہم ان کے ڈسپلن کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہرعلی نے قومی سطح پر ثابت کیا ہے کہ وہ اچھے کپتان بھی ثابت ہوسکتے ہیں جب کہ سرفراز احمد نے خود کو منوایا ہے کہ وہ مشکل حالات میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اس لئے انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان مقررکیا ہے۔