منگل, 26 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے قائد الطاف حسین نے پارٹی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے،زرائع کے مطابق  ایم کیو ایم قائد کے قیادت چھوڑنے کے اعلان کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد خورشید میموریل ہال پہنچ گئی اور الطاف حسین سے اپنا فیصلہ واپس لینے پر اصرار کیا، جس کے بعد قائد ایم کیوایم نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ اس سے قبل آج صبح سویرے الطاف حسین نے نائن زیرو پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے لندن سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیوایم کی قیادت سے دستبرداری کااعلان کیا تھا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ شدت پسندوں اور دہشت گردوں نے کئی عرب ملکوں کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، دہشت گرد کارروائیوں سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں اور شدت پسندوں نے انسانی تاریخ کے بیش قیمت ثقافتی ورثے کو تباہ و برباد کر دیا۔۔

  بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی بنیاد پر شام، لیبیا اور یمن کے بحرانوں کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے دہشت گرد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس ان مجرمانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی)سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور رہنما عارف علوی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے،زرائع کے مطابق رانا فیض الحسن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی وی پر حملے کے دوران عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کا جائزہ لیا جائے،درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بد امنی پھیلانے میں ملوث رہے ہیں، لہذا عارف علوی کی رکنیت معطل کرکے انھیں نااہل قرار دیا جائے،جبکہ عمران خان کے خلاف بھی بدامنی پھیلانے سے متعلق کارروائی کی جائے

ایمز ٹی وی(کراچی)یمن میں حکومت مخالف باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں خلیجی ملکوں کا اتحاد اپنی فضائی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے،اسلام آباد نے یمن کی موجودہ صورتحال میں وہاں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا اور سعودی ایوی ایشن حکام کی جانب سے کلئیرنس ملنے کے بعد پی آئی اے کا ایک طیارہ الحدیدہ بھیجا گیا،یاد رہے کہ لڑائی کے شکار یمن کے داراحکومت صنعاء سے اتوار کو 600 پاکستانیوں پر مشتمل قافلہ الحدیدہ پہنچا تھا،وزیر اعظم نواز شریف ذاتی طور پر پی آئی اے کے انخلاء آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے حکام کو پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا تھا

ایمز ٹی وی(کراچی) الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے اعلان کے نائن زیرو پر موجود ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا دیئے ہیں، جن لوگوں نے اپنے استعفے جمع کرائے ان میں رووف صدیقی، آصف حسنین، صفیان یوسف، ساجد علی، صلاح الدین سمیت دیگر اراکین قومی و سندھ اسمبلی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر الطاف حسین ایم کیو ایم کی قیادت نہیں کر سکتے تو پھر ہمارا اراکین اسمبلی ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام الطاف حسین سے مشروط ہے اگر وہ نہیں تو ہم بھی نہیں

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) کرس گیل نے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں ایک پرجوش کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔

ویسٹ انڈین بیٹسمین اور پاکستانی آل راؤنڈر میدان میں بولرز کیلیے دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، فلک بوس چھکوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھنے والے ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرہونے کا اعلان قبل ازیں کردیا تھا، یوں میگا ایونٹ کا کینگروز کیخلاف کوارٹرفائنل ان کا آخری میچ ثابت ہوا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے آفریدی کے لئے کہا کہ آپ ایک پرجوش کرکٹر ہیں، جس نے دنیا بھرکے شائقین کوبھرپورتفریح فراہم کی، شائقین کرکٹ آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، میں ریٹائر منٹ پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم آپ کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) آئرلینڈ میں 47 سالہ خاتون کو کینڈی کرش کھیلنےکے وجہ سے قاتلانہ حملے میں زخمی کر دیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس استعمال کرنے والوں میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو ’’کینڈی کرش‘‘ گیم سے واقف نہ ہو اور بہت سے لوگ تو اس گیم کے اتنے دیوانے ہوتے ہیں کہ نہ صرف خود یہ گیم کھیلتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں اور یہی جرم ایک خاتون پر قاتلانہ حملے کا بھی باعث بن گیا۔ 

آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ کی رہائشی 47 سالہ خاتون کینڈی کرش کی اس قدر شوقین تھی کہ خود یہ گیم کھیلنے کے ساتھ سماجی حلقےمیں شامل اپنےدوستوں کو بھی اکثر اسے کھیلنے کے لیے درخواستیں بھیجتی رہتی تھی۔ خاتون کی جانب سے بار بار کینڈی کرش کی درخواستوں سے تنگ افراد نے خاتون پرحملہ کردیا اور گھر کے باہر اس پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجےمیں خاتون کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) یوں تو آپ نے نت نئے ڈیزائن کی حامل جدید ماڈل کی مہنگی مہنگی کاریں سڑکوں پر دوڑتی دیکھی ہی ہونگی، لیکن یہاں تو کار فضاء میں ہیلی کاپٹر کی طرح پرواز کرنے لگی ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے اپنی پرانی کار کو پیراشوٹ کی مدد سے فضاء میں اُڑانے کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ 49سالہ روب نے اس کار کی تیاری میں کافی وقت صرف کیا ہےاور 1973ماڈل کی اس کار کی باڈی میں جدید مشین نصب کرکے اسے اُڑان بھرنے کے قابل بنایا ہے۔ روب کا کہنا ہے کہ اگر اسے موقع ملا تو وہ اس طرح کے مزید کئی شاہکار تیار کرکے دنیا کو حیران و پریشان کر سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کی سینڈیکٹ نے جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کی زیر صدارت ہونے والے سینڈیکٹ کے اجلاس میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کے لئے پانچ تجاویز پیش کی گئیں جن میں کے ایم ڈی سی کو جامعہ کراچی کا زیلی کالج یا سب کیمپس بنانے کی تجویز بھی شامل تھی تاہم اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے اسےکے ایم ڈی سی کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔ 

 

سندھ ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ ٹرسٹ کی جانب سےکالج کے قیام پر ڈاکٹر طاہر شمسی نے پریزنٹیشن دی اس سلسلے میں یونیورسٹی سینڈیکیٹ کو بتایا گیا کہ ٹرسٹ 9ایکڑ اراضی پر کالج اور ڈھائی سو بستروں کا اسپتال قائم کرے گا جبکہ عمارت کا کرایہ فی ایکڑ ایک لاکھ روپے کے حساب سے ماہانہ بنیادوں پر جامعہ کراچی کو ادا کیا جائے گا کالج اور اسپتال کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول جامعہ کراچی کا ہی ہو گا جبکہ ٹرسٹ کالج اور اسپتال کے قیام کیلئے دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا دونوں ورکنگ پیپر کے جائزے کے بعد سینڈیکیٹ نے اس سلسلے میں چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کے کنوینر رکن سینڈیکیٹ اور پرنسپلز سیکرٹریر گورن سندھ محمد حسن سید کو مقرر کیا گیا جبکہ دیگر اراکین میں سردار یاسین ملک، رئیس کلیہ فارمیسی ڈاکٹر غزالہ رضوانی، پروفیسر جمیل کاظمی، پروفیسر احمد قادری اور پروفیسر حارث شعیب کمیٹی میں شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کےمطابق گرم چائےپینا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے.

لندن کالج یونیورسٹی اور برٹس سائنس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیق کے حوالے سے ایسٹ کینٹ یونیورسٹی اسپتال کے کنسلٹنٹ ہنری شارپ کا کہنا ہے کہ چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، اس سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گرم چائے پینے کی وجہ سے ناک سے خون بہنے لگے تو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانے صحیح طور پر کام کرسکیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ زیادہ چائے پینے والوں میں غدود کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے جب کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گرم مشروبات پینے والوں کو ’’مری‘‘ (گلے سے معدے تک کی نلی) کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔