ایمز ٹی وی (شوبز) امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد میوزک اکیڈمی قائم کریں گے جو فن گلوکاری کو مزید نکھارنے اور سنوارنے میں مدد دے گی۔ اس اکیڈمی کی امریکا اور برطانیہ میں شاخیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ ایک ٹیلنٹ ہنٹ شو بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں پاکستان، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات جج کے فرائض سر انجام دیں گے۔
راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انہوں نے دو بڑی کامیابیاں حاصل کیں، جن میں ایک ان کے میوزک البم ’’بیک ٹو لو‘‘ کی ریلیز تھی جسے عوامی سطح پر بہت پزیرائی ملی جب کہ دوسری بڑی کامیابی امن کے نوبل ایوارڈ کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ تھا۔ اس تقریب میں انہیں ملالہ یوسف زئی کی فرمائش پر مدعو کیا گیا تھا اور وہ تقریب اس قدر منظم تھی کہ انہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں بہت مزہ آیا۔
پاکستانی گلوکار کا کہنا تھا کہ قوالی کا فن کسی طور بھی زوال پذیر نہیں، موسیقی کی یہ صنف سیکڑوں برس سے عوام میں بے انتہا مقبول رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ موجودہ دور میں گانوں میں جو ’صوفیانہ رنگ‘ نظر آتا ہے۔ وہ قوالی ہی کی دین ہے۔۔
ایمز ٹی وی(مقبوضہ کشمیر) بھارت نواز حکومت نے تئیس مارچ کو پاکستان کا پرچم لہرانے پر دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا نعرہ لگانے والی آسیہ اندرابی سید علی گیلانی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی پسندیدہ شخصیت ہیں، جو کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بات کرنے سے کبھی نہ ڈریں،آسیہ اندرابی نے پچیس سال پہلے مقبوضہ کشمیر میں چودہ اگست اور تیئس مارچ کو سبز ہلالی پرچم لہرانے کی جو روایت ڈالی تھی، آج بھی اس پر کاربند ہیں
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سےچھبیس فروری سے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا دوسرامرحلہ شروع ہوا، چھبیس فروری تک یومیہ تیرہ سے چودہ لاکھ سمز کی تصدیق کرائی جارہی تھی،پی ٹی اے کے مطابق اب تک پانچ کروڑ چھہتر لاکھ بیاسی ہزار سمز شناختی کارڈ پر تصدیق ہوچکی ہیں جبکہ اب بھی ایک کروڑ اسی لاکھ سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ہونا باقی ہے
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ نقصان تلسا اور اوکلاہاما شہر میں ہوا ہے۔ تلسا میں ہزاروں افراد نے شہر کے ہوائی اڈے میں پناہ لے رکھی ہے جب کہ اوکلاہاما میں بگولوں کے بعد ہونے والی طوفانی بارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بھی بند کردیےگئے ہیں۔ ریاست آرکنساس میں بھی صورت حال صورتحال انتہائی خراب ہے، دونوں ریاستوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں اب تک ایک شخص ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ قبل گزشتہ برس بھی طوفانی بگولوں نے امریکی ریاستوں کنساس اور میسوری میں زبردست تباہی مچائی تھی۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں خدمات اور قربانیاں دینے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد افغانستان آرہے ہیں۔
امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ دس لاکھ امریکی فوجیوں نے افغانستان میں خدمات انجام دیں اور عظیم قربانیاں دیں۔ جس کی وجہ سے آج افغانستان اور امریکا محفوظ ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ان فوجیوں کا قرض افغانستان محسوس کرتا ہے، ہم امریکیوں کے شکرگزار ہیں۔
افغان صدر نے مزید کہا کہ طالبان کو قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے شدت پسندی ترک کرنا ہوگی۔
اپنے خطاب میں افغان صدر نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کا ذکر بھی کیا، انکا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آپریشن کے باعث دہشت گرد افغانستان آرہے ہیں جو کہ خطے میں دہشت گردی کے خدشات کو بڑھاوا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عسکریت پسندوں کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی انھیں پناہ گاہ فراہم کریں گے
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یورپ کے کئی ممالک نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود چین کے تجویز کردہ بینک میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
چین کی جانب سے ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایشیئن انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بنک کی تجویزعالمی سطح پرانتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے، کئی یورپی اقوام کی جانب سے شمولیت کے مثبت اعلانات سامنے آچکے ہیں۔
چین کی سرکاری ایجنسی کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود اس بینک میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی شمولیت سے ایک فیصلہ کن تقویت حاصل ہوئی ہے اور مخالفت کرنے والی امریکی لابی میں دراڑ پیدا ہوئی
ایمز ٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج مورخہ26، مارچ 2015ء بروز جمعرات دوپہر دو بجے فوارہ چوک پر ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کے خلاف زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، شہر بھر کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدرد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے
ایمز ٹی وی(رسالپور)پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی جس سے خطاب کے دوران ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تینوں افواج کا مربوط آپریشن جاری ہے اور آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کی کمر توڑدی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اختتام فورسز کی کامیابی پر ہوگا
ایمز ٹی وی (کھیل) .کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے329رنز کا ہدف دیا ہے،اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلےجارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کو جلد ہی پہلی کامیابی ملی اور ڈیوڈ وارنر 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد بھارتی بالرز کی ایک نہ چلی ،ایرون فنچ اور اسٹیون اسمتھ کے سامنے ہربھارتی بالر بے بس نظرآرہا تھا۔ دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کیلئے182رنز کی شاندار شراکت قائم کی،اسمتھ نے89گیندوں پر 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔وہ 105رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔میکسویل تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 14گیندوں پر 23رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ صرف ایک کے بعد ہی ایرون فنچ بھی 81رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کلارک صرف 10رنزبناسکے۔فاکنر دھواں دار 21رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔واٹسن نے28رنز کی اننگزکھیلی ۔مچل جانسن نے 12گیندوں پر ناقابل شکست 27رنز بنائے۔ یوں کینگروز نے مقررہ 50اوورز میں 328رنز بنائے۔امیش یادیو نے 4، موہت شرمانے 2جبکہ ایشوین نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی، فائنل اتوار 29مارچ کو ملبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم محمد افضل کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا، اس موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم محمد افضل نے 1995 میں زمین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا