ایمز ٹی وی(کراچی)لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں پولیس اہلکاروں کا قتل معمول بن گیا،کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اس سال اب تک مارے گئے پولیس اہلکاروں کی تعداد بتیس ہوگئی ہے ۔
پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے اسنیپ چیکنگ کرنے والے دو پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ اسپتال میں موجود مقتولین کے ساتھی پولیس اہلکار انتہائی غمزدہ تھے۔
ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل ادریس اور کانسٹیبل ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے ۔اس سال اب تک بتیس پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا جاچکا ہے
ایمز ٹی وی(کراچی)لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں پولیس اہلکاروں کا قتل معمول بن گیا،کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اس سال اب تک مارے گئے پولیس اہلکاروں کی تعداد بتیس ہوگئی ہے ۔
پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے اسنیپ چیکنگ کرنے والے دو پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ اسپتال میں موجود مقتولین کے ساتھی پولیس اہلکار انتہائی غمزدہ تھے۔
ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل ادریس اور کانسٹیبل ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے ۔اس سال اب تک بتیس پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا جاچکا ہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بات چیت کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد آج سعودی عرب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جب کہ بحران کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے وزیراعظم جلد برادر ممالک کی قیادت سے رابط کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، یمن میں محصور پاکستانیوں کا معاملہ اور نقل مکانی کرنےوالے متاثرین کی شمالی وزیرستان سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو مشرق وسطی کی صورت حال اور قبائلیوں کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کا ایک گروپ یمن سے وطن واپس پہنچ چکا ہے۔ دیگر محصورین کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دیگر محصور دیگر پاکستانیوں کی بھی جلد از جلد بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے
ایمز ٹی وی(راولپنڈی) ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی ضمانت پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
راولپنڈی ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، پراسکیوٹرکسٹم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کرنسی پانچ کروڑ کی ہو تو پچاس کروڑ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ایان علی تین سالوں میں بیرون ملک 40دورے کیے۔
سماعت کے بعد ایان علی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایان سے تمام تحقیقات مکمل کی جاچکی ہے۔
دو روز قبل کسٹم کی خصوصی عدالت نے سپر ماڈل ایان علی کو مزید چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے، سپر ماڈل کی بی کلاس جیل کی درخواست بھی خارج کردی گئی ہے۔
راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج چوہدری محمد ممتاز حسین کی عدالت نے ایئرپورٹ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11اپریل تک توسیع کردی ہے ۔
ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جب وہ عدالت میں پیش ہوئی تو اس نے اپنے آپ کو برقعے کے ذریعے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا ۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے بھائی اوروکیل کے علاوہ اپنے کسی رشتے دار سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی جبکہ ایان علی کی جیل میں بی کلاس سے متعلق دراخوست بھی کسٹم حکام کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خارج کر دی۔
کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان طلب کرلیا ہے
ایمز ٹی (فارن ڈیسک) آن لائن سروے میں 34 فیصد ریپبلکن اراکین نے صدراوباما کو فوری خطرہ کہا جب کہ صدرپوتن کو یوکرین پر حالیہ مہم جوئی کے باوجود 25 فیصد افراد نے خطرناک قرار دیا،سروے میں 23 فیصد لوگوں نے شامی صدر بشارالاسد کو خطرہ قراردیا جن پر اپنے ہی لوگوں پر کلورین گیس اور بیرل بم گرانے کا الزام ہے۔۔
غیر ملکی خبررساں نے آئی پی ایس او ایس کے تعاون سے ایک سروے کیا جس میں ڈھائی ہزار سے زائد امریکیوں سے ایسے افراد کے بارے میں پوچھا گیا جو اداروں اور ملک کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، اس سروے میں ایک سے پانچ تک کے پیمانے مقرر کیے گئے جس میں ایک نمبر پر بغیر کسی خطرے جب کہ پانچ نمبر پر شدید ترین خطرے والی شخصیت کا نام جانچنے کے لیے کہا گیا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیلپزپارٹی کی مقتول رہنما بینظیر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کو جاری سمن کی تعمیل نہ ہوسکی، امریکی صحافی نے پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا، جب کہ دوسری جانب کیس کی سماعت کرنے والے جج کو پانچویں بار تبدیل کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی سماعت آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نمبر ایک میں ہو نا تھی، تاہم کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس پرویز اسماعیل کو تبدیل کردیا گیا، جسٹس پرویز اسماعیل جوئیہ بے نظیر قتل کیس کی سماعت کرنے والے پانچویں جج تھے، انہیں چکوال کی سیشن عدالت کا جج تعینات کردیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت چھ اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کو جاری سمن کی تعمیل نہ ہوسکی،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث مارک سیگل نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
پاکستان آنے سے متعلق غیر ملکی صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے پر جان کا خطرہ لاحق ہے، میرا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے امریکا یا برطانیہ سے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔مارک سیگل نے یہ جواب بینظیر بھٹو قتل کیس میں پراسیکیوٹر ٹیم کی جانب سے رابطے پر دیا ۔ سمن سے متعلق ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ صحافی کو سمن کی تعمیل کیلئے کم از کم پانچ روز دیئے جائیں۔ واضح رہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل نے بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دیا تھا
ایمز ٹی وی(میران شاہ)آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی آج سے شروع ہوگی، دس لاکھ کے قریب متاثرین آج سے گھروں کو واپس جائیں گے۔
پولیٹیکل انتظامیہ اور عسکری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث دس لاکھ سے زائد متاثرین اپنے علاقوں کو چھوڑکر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، شیڈول کے مطابق شامیری قبائل آج سے دس اپریل تک اور میرعلی اسپین وام کے متاثرین کی واپسی دس اپریل سے تیرہ اپریل تک ہوگی۔
پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،مختلف تحصیلوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی مرحلہ وار واپسی عمل میں آئے گی، متاثرہ خاندانوں کو 35ہزار روپے فی خاندان بھی دیئے جائیں گے، جب کہ متاثرین کو مناسب مقدار میں راشن بھی حکومت اور فوج کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ قبائلیوں کی واپسی کیلئے مختلف بنوں میں رجسٹریشن پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال جون میں شروع کئے گئے آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے باعث شمالی وزیرستان سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کے بعد مختلف علاقوں میں پناہ لیں۔
ایمز ٹی وی(کراچی)حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا محاذ گرم ہو تے ہی سیاسی حریفوں کے درمیان لفظوں کی گولہ باری تیز ہو گئی۔
تحریک انصاف نے عوامی طاقت سےکراچی میں خوشحالی لانے کا دعویٰ کیا ہے تو ایم کیوایم نے پی ٹی آئی پر مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کا الزام لگا دیا۔۔
تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کہتے ہیں عوامی طاقت سے شہر میں خوشحالی لائیں گے، عمران اسماعیل نے حکومت سے بھرپور سیکیورٹی اور ساتھ ہی فوج سے مدد بھی مانگ لی۔
پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ 19 اپریل کوعزیزآباد جناح گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا،رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پرچل کرایم کیوایم کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا
ایمز ٹی وی(کراچی)
اٹک/ میانوالی/ راول پنڈی/ سرگودھا : اٹک میں اغواء برائے تاوان کے مجرم اکرام الحق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جب کہ سرگودھا، میانوالی اور راول پنڈی میں بھی قتل کے تین مجرم انجام کو پہنچے گئے۔
اٹک جیل میں اغوا برائے تاوان کے مجرم اکرام الحق کو صبح سویرے پھانسی دی گئی، ملزم نے چار جولائی دو ہزار دو کو فتح جنگ سے تین سالہ آمنہ کو اغوا کیا تھا، سرگودھا میں دہرے قتل کے مجرم محمد ریاض کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، ریاض نے تیرا سال پہلے چوا سیدن میں ڈکیتی کے دوران دو افراد کو قتل کردیا تھا۔
ميانوالی میں دہرے قتل کے مجرم حبدار حسين شاہ کو پھانسي دے دي گئی، مجرم نے آٹھ اکتوبر دو ہزار ميں غيرت کے نام پر اپنے دو رشتےداروں کو قتل کيا تھا، راول پنڈی کی اڈیالہ جیل میں محمد امین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم پر تھانہ نیو ٹاؤن میں دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) مشرقی لندن کےایک سرکاری اسکول کے طالبعلم اشرف صدیقی نے ینگ رائٹرز کا قومی نظم نویسی مقابلہ جیت لیا ہے۔اشرف صدیقی کا نام انگریزی ادب کے کم عمر برطانوی مصنفوں میں شامل ہو گیا ہے جن کی نظم ینگ رائٹرز پبلشرز کی کتاب 'لندن انتھالوجی' کی اشاعت میں شامل کرنے کے لیے منتخب کی گئی ہے۔
انگریزی ادب میں جدیدنظم کہنے والے 13 سالہ اشرف صدیقی نے سالانہ قومی نظم نویسی مقابلہ'پوئیٹوپیا' کے لیے 'معاشرے کے سدھار' کے موضوع پر نظم بھیجی تھی۔ یہ ایک سخت مقابلہ تھا جس کے لیے ملک بھر سے 11 سے 18 سال کے اسکول کے طالب علموں نے اپنی تحریریں ارسال کی تھیں لیکن شاعرانہ ذوق رکھنے والے کم عمر ادیب اشرف نے ہزاروں نوجوانوں کو شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ہے۔ اشرف نے امید ظاہر کی کہ "یہ میری کامیابی کا پہلا قدم ہے، میں مستقبل میں مصنف بننا چاہوں گا مجھے انگریزی میں آزاد نظم اور نثری نظم دونوں کہنا پسند ہیں اور میری نظم کی اشاعت سے میری تحریروں میں مزید اعتماد پیدا ہوگا بلکہ میں نے ابھی سے مستقبل میں ناول لکھنے کا اراداہ بھی کر لیا ہے۔"