مشرف کو سزائے موت: بلاول نے اپنی والدہ کی قتل سے قبل آخری لمحے کی تصویر کیوں پوسٹ کی؟
سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی قتل سے چند لمحے قبل ان کے آخری جلسے کی تصویر پوسٹ کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر ٹویٹ کیا، ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔
بلاول نے اپنے ٹویٹ میں اپنی والدہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی پوسٹ کی، جو سنہ 2007 میں ان کے قتل سے چند لمحے قبل ان کے آخری جلسے کی ہے۔
اس جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو کے قافلے پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جبکہ بے نظیر بھٹو کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اس وقت اقتدار پر براجمان سابق صدر پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ آج خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر تنویر خالق نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی زمین کاحصول ترجیح ہے جس کی منظوری کیلئے آئندہ ہفتے صدر پاکستان سے ملاقات کروں گا۔
یونیورسٹی میں پروفیسر ز سمیت فیکلٹی کی 25 اسامیاں خالی ہیں۔ چار سال بعد یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری کااجرا کیا جائے گا ۔
یونیورسٹی میں تحقیق کے شعبہ میں بہتری کیلئے نئے شعبے قائم کررہے ہیں، تحقیقی کام کیلئے صنعت کاروں کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے سابق صدر کو احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔
عدالت نے آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی جبکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین اسکینڈل کیس میں تفتیش کی اجازت دیتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔
کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں، آصف زرداری کا انٹرویو نشر نہ ہونے پر تبصرہ
احاطہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے اپنے انٹرویو کے نشر نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ 'اس طرح تو ہوتا ہے، کیونکہ کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔'
آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 'کیا وہ شخص اتنی منشیات اپنی گاڑی میں لے کر جارہا ہوگا؟'
ایک اور سوال کے جواب سابق صدر نے کہا کہ ملک چل نہیں رہا اور آپ ٹیکس لگاتے جارہے ہیں، گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگادیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر نیئر بخاری، شیری رحمان، عامر پراچہ سمیت دیگر رہنما بھی احتساب عدالت پہنچے تھے۔
ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس فرخ عرفان کا نام پاناما لیکس میں شامل تھا، اور ان کی آف شور کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ جسٹس فرخ عرفان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی شروع کررکھی تھی، آج اس کیس میں گواہیاں مکمل ہونی تھیں اور جسٹس فرخ عرفان کا بیان بھی ریکارڈ ہونا تھا، تاہم جسٹس فرخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کے خلاف کارروائی ختم کردی ہے۔
جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ جسٹس فرخ نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت کو بھجوا دیا ہے، اور صدر نے استعفے کی منظوری بھی دے دی ہے، اور اب وہ اپنے عہدے پر نہیں رہے۔